ماہِ رمضان میں بدہضمی سے بچنے کے آسان طریقے

ماہِ رمضان میں بدہضمی سے بچنے کے آسان طریقے

بی کیونیوز! ماہِ رمضان میں بدہضمی سے بچنے کے آسان طریقے۔ اگر آپ یہ محسوس کریں کہ زیادہ کھانے سے آپ کہ طبعیت کچھ خراب ہورہی ہے یا معدہ اس کو ہضم نہیں کر پارہا تو اس کے لیے مندرجہ ذیل چند ایسی غذائیں ہیں جو آپ کے معدے کے لیے بہترین اور زودہضم ہیں۔ ان سے آپ کے معدے پر بوجھ نہیں پڑے گا اور ان کو ہضم کرنا بھی آپ کے لیے بہت آسان ہوگا۔ بدہضمی کی ایک وجہ عام طور پر معدے کی تبخیر یا تیزابیت بھی ہوسکتی ہے۔ اور اورنج جوس میں

قدرتی ایسڈ اس تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں اگر کچھ بھی کھانے پہلے اورنج کو کھا لیا جائے۔ تویہ جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا احر معدے کی خرابی میں اورنج جوس پی لیا جائے تو معدے اور پیٹ کو سکون مل جاتا ہے لیکن نشاستہ دار چیزوں کے ساتھ اورنج جوس نہ پئیں نہ ہی کھائیں ورنہ اس سے مزید گیس اور بے آرامی کا باعث بنے گا۔ سفید چاول چونکہ غذائیت کے اعتبار سے کم ہوتے ہیں اسی لیے کھانے میں ہلکے رہتے ہیں اس کو مشینوں سے گزارا جاتا ہے لہذا ان میں فائبر کی مقدات بھی کم ہو جاتی ہے اس لیے معدے کو یہ چاول ہضم کرنے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اسی طرح ٹوسٹ اور ابلے آلو بھی معدے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے پیٹ کی گڑبڑ کا ایک نہایت سادہ اور آسان حل پیپر منٹ کی چائے کا استعمال ہے۔ پیٹ میں مڑوڑ درد اور اینٹھن کے لیے نہایت مفید دوا ہے کیلا ایسی غذا ہے جو آسانی سے ہضم ہو کر آپ کے معدے کو سکون پہنچاتی ہے اور اسے ہضم کرنے کے لیے ہمارے معدے کو محنت نہیں کرنی پڑتی اس کے علاوہ اس میں موجود پاٹاشئیم نظام اہضام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے کیلے میں موجود ریشے دار اجزاء ڈائریاکو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بدہضمی کے مسائل معدے اور پیٹ کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی غذاوں میں مرچ مصالحوں کا استعمال کم سے کم کریں لیکن مصالحے میں زیرے کا استعمال جگر اور معدے کے لیے انتہائی مفید ہےاس سے جگر کا نظام فعال ہوتا ہے اور جسم میں خوراک کو تیزی سے ہضم کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کے استعمال سے نہ صرف زندگی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ ہر وقت ڈاکٹروں کے پاس بھاگنے سے بھی نجات مل جائے گی۔

Leave a Comment