روزے کی حالت میں سر درد کیوں ہوتا ہے؟ اور اس سے کیسے بچا جائے؟

روزے کی حالت میں سر درد کیوں ہوتا ہے؟ اور اس سے کیسے بچا جائے؟

بی کیونیوز! روزے کی حالت میں سر درد کیوں ہوتا ہے؟ اور اس سے کیسے بچا جائے؟ رمضان المبارک رمضان کے آتے ہی 11 مہینوں سے بنی روٹین اچانک بدل جاتی ہے. اس وقت عام طور پر روزہ تقریباً چودہ سے پندرہ گھنٹوں کے دورانیے کا ہے اور موسم عام طور پر گرم ہے کچھ افراد کو افطاری سے کچھ گھنٹے قبل سر درد کی شکایت رہنے لگتی ہے. روزے کے باعث ہونے والا سر درد ماتھے کے سامنے والے حصے

کی جانب ہوتا ہے اس میں عام طور پر ہونے والے درد کی طرح دھمک نہیں ہوتی ہے مگر مائگرین کے مریضوں کے سر میں ہونے والا یہ درد بہت شدید ہوتا ہے اس کے علاوہ عام طور پر جو لوگ بار بار عام زندگی میں بھی سر درد کا شکار ہوتے ہیں ان کے سر میں روزے کے باعث ہونے والے سر درد کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں. طبی ماہرین کے مطابق رمضان میں اکثر افراد کے سر میں اُٹھنے والے درد کی متعدد بڑی وجوہات ہیں جن میں سحری سے قبل اُٹھنا یا سحری کا چھوٹ جانا، نیند میں کمی اور مطلوبہ غذائیت کا حاصل نہ کرنا ہے. عام دنوں میں جو افراد کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خ-و-ن میں کیفین کی اچانک کمی اور روزے کے سبب کھانا نہ کھانا بھی سر درد کی وجوہات میں شامل ہے. طبی ماہرین کے مطابق سر درد کی وجوہات میں رمضان میں افطار کے بعد زیادہ مقدار میں پانی نہ پینا، جسم میں

پانی کی کمی، قبض کی شکایت، مناسب پانی کی مقدار نہ پینا اور دوبارہ روزہ رکھ لینا، ب-ل-ڈ پریشر کا کم ہونا شامل ہیں. علاوہ ازیں روزے کی حالت میں سر درد کی وجوہات ہائپو گلائسیمیا عام طور پر جب انسان ایک طویل وقت تک کچھ نہیں کھاتا ہے تو اس کے سبب اس کے خ-و-ن میں شوگر کی مقدار عام طور پر موجود مقدار سے کم ہونے لگتی ہے جو کہ سر کے درد کا باعث بن سکتی ہے- مگر ماہرین کے نزدیک یہ کوئی حتمی وجہ نہیں ہو سکتی ہے کیوںکہ اکثر اوقات جب کہ خ-و-ن کے اندر شکر کی مقدار نارمل لیول پر بھی ہو تو اس صورت میں بھی سر کا درد ہو سکتا ہے. ان سے بچاؤ کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے مشوروں سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق رمضان کے لیے خود کو تیار کرتے ہوئے اس کی آمد سے قبل ہی بھوک کم کر دینی چاہیے. اضافی کچھ بھی کھانے سے

پرہیز کرنا چاہیےرمضان کے دوران سر درد سے بچنے کے لیے گرم مشروبات جیسے کہ کافی اور چائے کا استعمال کم کر دینا چاہیےسگریٹ نوشی کے عادی افراد کو سیگریٹ پینے سے پر ہیز کرنا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاؤ کے لیے افطار کے بعد ایک ساتھ زیادہ سارا پانی پینے کے بجائے ہر آدھے یا ایک گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پئیں۔ دن کے دوران کمپیوٹر، موبائل، لیپ ٹاپ کا استعمال کم کر دیں سر درد

اٹھنے لگے تو سب سے پہلے موبائل کا استعمال چھوڑ دیں خود کو ذہنی سکون دینے کے لیے تھوڑی دیر آرام کریں اور اپنے ہاتھوں سے پیشانی اور سر کا مساج کریں مساج سے سر درد کم ہو جائے گا. علاوہ ازیں روزے کے دوران ہونے والے سر درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے نہایا بھی جا سکتا ہے لیکن اگر سر درد ٹھیک نہ ہوتو ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں.

Leave a Comment