بی کیونیوز! حضوراکرمﷺ نے عجب بات فرمائی کہ جس نے میری اولاد پراحسان کیا اورمیری اولاد غربت کے باعث اس احسان کا بدلہ نہ چکا سکی تواس شخص کا بدلہ قی-امت کے دن میں چکاؤں گا۔ ہرات میں ایک سید فیملی تھی۔ خاوند کا انتقال ہوگیا توبیوہ فاقوں سے مجبورہوکرسمرقن دہجرت کرگئیں۔ سمرقند اس وقت بہت متمدن ثقافت کاشہرتھا۔ خاتون سمرقند پہنچیں توان کی بچیاں تھیں بیٹا کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے
پوچھا یہاں کوئی سخی ہے تو انہیں معلوم ہوا کہ اس شہرمیں ایک مسلمان اورایک پارسی بہت سخی ہیں۔ توانہوں نے سوچا کہ مسلمان کے پاس جاتی ہوں۔ جب وہ مسلمان کے پاس پہنچیں توانہوں نے اپنا معاملہ بتایا کہ میں آل رسول ؐ سے ہوں۔ خاوند میرا فوت ہوگیا ہے اورمیں بہت مجبور ہو کر یہاں آئی ہوں تواس مسلمان نے کہا کہ کوئی سند دکھاؤ یہاں تو ہرکوئی کہتا ہے کہ میں سید ہوں، آل رسول ؐ سے ہوں توخاتون نے کہا کہ میں بہت مشکل سے یہاں پہنچی ہوں، جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ میں سند کہاں اپنے ساتھ اٹھاتی پھروں۔ خاتون مایوس ہوکرآتش پرست کے پاس پہنچی اوراسے کہا کہ میں مسلمانوں کے رسول ؐ کی اولاد میں سے ہوں مجھے کوئی ٹھکانہ چاہیے تواس آتش پرست نے اس سیدزادی کوٹھکانہ دیا اوراپنے بیوی کے ساتھ مل کرسرائے گیا اوراس سیدزادی کی
بچیوں کوبھی لے آیا۔ اس مسلمان نے رات کوخواب دیکھا کہ جنت میں ایک محل کے سامنے کھڑا ہے اوراس کے دروازے پرحضوراکرم ؐ کھڑے ہیں یہ پوچھتا ہے یارسول اللہ ؐ یہ محل کس کا ہے توآپ ؐ نے فرمایا کہ یہ ایک ایمان والے کاہے۔ یہ مسلمان کہتا ہے کہ یارسول اللہ ؐ میں بھی ایمان والاہوں۔ مجھے عنایت ہو تو آپ ؐ نے فرمایا کہ ایمان والا ہے تو گواہ پیش کر، تیرے پاس کیا سند ہے ایمان کی۔ وہ کانپ گیا توآپ ؐ نے فرمایا کہ میری بیٹی تجھ سے ٹھکانہ مانگنے آئی تونے اس سے سند مانگی کہ اپنی سند پیش کر۔ اس کی آنکھ کھلی توبہت پریشان ہوا نوکروں سے پوچھنے لگا کہ پتا کرو بی بی کدھرگئی توانہوں نے جواب دی اکہ وہ توآتش پرست لے گیا۔ اس مسلمان نے سردی میں جوتے پہنے نہ کپڑے دوڑ لگائی اوراس آتش پرست کا دروازہ کھٹکھٹانےلگا ۔آتش پرست
باہر نکلا اس نے کہا کہ میرے مہمان واپس کرو تو اس نے کہا کہ حضور وہ تو میرے مہمان ہیں۔ تواس مسلمان نے کہا کہ میراسارا سرمایہ لے لے، میں تمہیں تین سودیناردیتا ہوں مجھے میرے مہمان واپس کردو تو وہ پارسی رونے لگا۔ اورکہا کہ حضوردیکھے بغیرسودا کیا تھا۔ اب جب دیکھ لیا تو واپس نہیں ہو سکتا، جس خواب میں تجھ کودھکے ملے اس خواب کومیں نے بھی دیکھا کہ اللہ کے نبی ؐ نےتجھے دورکیا اورمیرے طرف متوجہ ہوکرکہا کہ تونے میری بیٹی کوٹھکانہ دیا تجھے اورتیری نسل کوجنت مبا رک ہو۔ پارسی نے کہا کہ میں توکلمہ پڑھ چکاہوں اورمیں ایمان لاچکاہوں۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F7165%2F">logged in</a> to post a comment.