بی کیونیوز! “محبت اور آنسوؤں کا بھرم ﷲ کے سوا کوئی نہیں رکھتا” وہ آزماتا انہی کو ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے۔ تو پھر یہ آزمائش س-ز-ا کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ تو اعزاز ہے کہ اس نے اپنی محبت کے لئے تمہارا انتخاب کیا۔ تمہاری یہ تکلیف عارضی اور ایک بوند کی طرح ہے اور اللہ رب العزت کی تم سے محبت ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی مانند ہے! تمہارے مسئلے بہت چھوٹے ہیں اور اللہ رب العزت کا
جلال اور عنایت نہ ختم ہونے والی! تم کون ہو؟ کیا ہو؟ یہ اللہ کے سوا کوئی نہیں جان سکتا۔ تو پھر کیوں لوگوں کی باتوں کو دل سے لگا لیا ہے؟ تمہارا رب تم سے بےانتہا محبت کرتا ہے تو پھر اس شخص کی اوقات ہی کیا جو تم سے نفرت کرتا ہے؟ اظہار سے نہیں بلکہ انتظار سے پتا چلتا ہے کہ تمہاری اللہ رب العزت سے محبت کتنی گہری ہے! ہو سکتا ہے یہ دیر نہیں صرف تمہارے صبر کی آزمائش ہو؟ اور اگر تم اللہ کو چھوڑ کر لوگوں کے پیچھے بھاگو گے کہ وہ تمہیں تاریکیوں سے نکالنے کا سبب بنیں گے تو پھر کہیں کے نہیں رہو گے. تمہاری محبت کی انتہا صرف اللہ کے لیے ہے۔ اور سنو! اللہ کی حد توڑنے پر اللہ کچھ نہیں کہتا! مگر وہی حد تمہیں بےحد و بے انتہا توڑ دیتی ہے اور پھر رب ہی ہوتا ہے، جس سے رجوع کرنے پر وہ تمہیں اپنی محبت سے
دوبارہ جوڑ دیتا ہے۔ اور تم اللہ رب العزت سے بڑھ کر اپنا کسی کو نہیں پاؤ گے! تمہاری تقدیر اتنی دفعہ ہی بدلتی ہے جتنی دفعہ تم دعا کے لئے اللہ رب العزت کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہو۔ کیا پتا تمہاری زندگی میں ہونے والا کوئی معجزہ تمہاری دعا کا ہی منتظر ہو اور کیا پتا تمہاری ایک دعا تمہاری زندگی کے اوراق پلٹ دے۔ اور یاد رکھو جب اللہ دینے پر آتا ہے تو تمہارے مخالف کو بھی تمہارا وسیلہ بنا دیتا ہے۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F7768%2F">logged in</a> to post a comment.