بی کیونیوز! اب باوضو رہنے کے طبی فوائد کا ذکر کرتےچلیں آج سے 1400 سال قبل وضو کے جو فوائد ہمیں سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے آج سائنسدان طویل تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وضو کے ارکان سے انسانی صحت پر کتنے خوش کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب ہم کلی کرتے ہیں تو ہمارے منہ میں موجود سارے وہ جراسیم جو دانتوں یا اس کے ارد گرد چھپے ہوتے ہیں وہ ختم ہوجاتے ہیں اورمعدے
تک نہیں پہنچ پاتے اس طرح کلی کرنے سے منہ کی کئی بیماریوں سے ہم بچے رہتے ہیں۔ پھر جب ہم ناک میں پانی ڈالتے ہیں تو سائنس کی تحقیق کے مطا بق ناک کےصفائی بھی ہوجاتی ہے۔ اندر موجود کئی جراثیم کا خاتمہ بھی ہوجاتا ہے اور سانس لینے میں بھی کبھی کوئی دشواری نہیں ہوتی۔ اس کے بعد جب ہم چہرہ دھوتے ہیں تو وضو کے پانی سے چہرے پر ایک خوش گوار تبدیلی رونما ہوجاتی ہے۔ وہ کھل اٹھتا ہے اور نورانیت برسنے لگتی ہے۔ اس کے بعدہم دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوتے ہیں سائنس کی تحقیق کے مطابق نمونیا جیسی بیماری انسان کے ہاتھوں سے پروان چڑھتی ہے اور جب ہم وضو میں ہاتھوں کو دھوتے ہیں تودونوں ہاتھوں کی صفائی بھی ہوتی ہے اور نمونیا جیسی بیماری سے بھی بچے رہتے ہیں۔ جبکہ خ-و-ن کی روانی بھی جاری رہتی ہے جو انسان کو دل کے دورے سے بچاتی ہے وضو کے دوران
جب ہم پاؤں دھوتے ہیں تو دن بھر کی پاؤں میں جمی گرد صاف ہوجاتی ہے اور ہم تروتازہ ہوجاتے ہیں یوگا کے ماھرین کہتے ہیں کہ رات کو سونے سے قبل اگر انسان اپنے ہاتھ منہ پیر اور دوسرے اعضأءکو ٹھنڈے پانی سے دھو لےتو ساری دن بہر کی ساری تھکن دور ہوجاتی ہے اور پرسکون نیند آجاتی ہے اسی طرح چینی ماھرین کا ایک علم ریفلیکسو تھراپی بھی ایسا ہی علم ہے جس میں پانی کی پہوار سے انسان کو سکون مہیا کیا جاتا یے اس لئےتحقیق سے یہ ثابت ہوگئی کہ انسان جو پانچ وقت وضو کرتا ہے تو اس کی ریفلیکسو تھراپی ہو جاتی ہے جس سے اس کے اعصاب پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں .اس لئے ہمیں چا ہئے کہ ہم باوضو رہنے کی عادت کو اپنالیں اور اس کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں اور جب ہم باوضو رہنے کے عادی ہوجائیں تو دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کریں تاکہ ہمیں اس کا بھی ثواب ملتا رہے مجھے امید ہے کہ کافی لوگ آج سے ہی وضو میں رہنے کی مشق شروع کردیں گے .(انشأاللہ) اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2F8580%2F">logged in</a> to post a comment.