”جس چیز سے ہم محبت کرتے ہیں اللہ ضرور ہمیں اس کے ذریعے آزماتا ہے”

جس چیز سے ہم محبت کرتے ہیں اللہ ضرور ہمیں اس کے ذریعے آزماتا ہے

بی کیونیوز! ”جس چیز سے ہم محبت کرتے ہیں اللہ ضرور ہمیں اس کے ذریعے آزماتا ہے”۔ ﷲ رب العزت تُم سے جتنی مُحبت کرتا ہے وہ تُمہیں اتنا ہی آزماتا ہے، وہ تُمہاری مَن پسند چیز کو تُم سے دور کر کے تُمہیں خود تک لاتا ہے. وہ تُمہارے حالات سے ناواقف نہیں ہے، وہ جانتا ہے کونسا دُکھ تُم نے آنسوؤں میں بہا دیا اور کونسے دُکھ کو خُود میں ضبط کر لیا. اُس نے دیکھا ہے تُمہارے

دل کا ہزاروں ٹُکڑوں میں ٹُوٹ کر بِکھر جانا. وہ بھولا نہیں ہے تُمہارے اذیت ناک طویل سجدوں کی کیفیت کو. وہ تُمہاری تمام بےسکون راتوں کا گواہ ہے اور اُس نے تُمہاری اُن بےشمار دُعاؤں کا بھی حساب کر رکھا ہے جو تُم نے اُس کے سوا کسی سے نہیں کہیں. وہ تُمہیں بُرے وقت سے اِس لئے گزارتا ہے تاکہ تُم اپنے اچھے وقت میں اُسے یاد رکھو. ﷲ رب العزت تُمہارے ساتھ ہے اور وہ ہمیشہ تُمہارے ساتھ رہے گا. وسیلے وہاں سے نہیں بن سکے جہاں سے تُم نے سوچ رکھا تھا تو یقین رکھو کہ وسیلے اب وہاں سے بنیں گے جہان سے کوئی بھی تصور نہیں کر سکتا. جس نے چھ دنوں میں آسمان اور زمیں اور اِن میں موجود ہر چیز بنا ڈالی، تُمہیں لگتا ہے کہ اُس رب کے لئے تُمہارا مُقدر بدلنا مشکل ہے؟ اُس کے لئے کُچھ بھی ناممکن نہیں. اُس کے لئے کُچھ بھی مشکل نہیں. اِس غم کے بعد اُس نے

تُمہارے لئے خُوشی کو چُن رکھا ہے، اِس مُشکل وقت کے بعد تُمہارے لئے آسانیاں ہی آسانیاں ہیں. تو پھر دُعا مانگنا کبھی مت چھوڑنا اور اِس یقین کے ساتھ مانگنا کہ وہ ہر حال میں دے گا. پھر دیکھنا تُمہاری دُعاؤں کے جوابات اُن صورتوں میں آئیں گے کہ تُم راضی ہو جاؤ گے. اِنتظار کرنا مُشکل ہے مگر اِس انتظار کے بعد جو اجر تُمہارے لئے لکھا گیا ہے وہ تُمہاری زندگی بدل دے گا، بس ہر چاہت سمیت خُود کو ﷲ رب العزت کے سُپرد کر دو اور پھر دیکھنا وہ تُمہیں کیسے ہر غم سے آزاد کر دے گا. تُمہاری دُعائیں سُنی جا چکی ہیں، تُمہارے صَبْر کا صِلہ لکھا جا چکا ہے. اب تُمہیں تُمہارے یقین کے مُعجزے دکھائیں جائیں گے. تاکہ تُم جان سکو کہ مُخلص دل اختتام میں ہمیشہ جیت جاتا ہے اور تقدیریں ﷲ رب العزت کے ایک اِشارے سے بدل جایا کرتی ہیں. ﷲ رب العزت کی

رحمت تُمہارے دل میں پیدا ہونے والے ہر خ-وف سے بڑی ہے. اُس کا ایک کُن تُمہارے نامُمکن معاملات کو مُمکن بنانے کے لئے کافی ہے. اللہ آپ کو ہمیشہ سدا خوش و آباد رکھے. اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین

Leave a Comment