حضورﷺ نے فرمایا 5 دعائیں ضرور قبول کی جاتی ہیں، پڑھیے وہ 5 دعائیں کونسی ہیں؟

حضورﷺ نے فرمایا 5 دعائیں ضرور قبول کی جاتی ہیں، پڑھیے وہ 5 دعائیں کونسی ہیں؟

بی کیونیوز! حضورﷺ نے فرمایا: پیٹھ پیچھے مسلمان بھائی کی دعا قبول ہوتی ہے اس کے پاس ایک فرشتہ دعا کرنے والے کے سر کے قریب مقرر ہوتا ہے جب کوئی کسی مسلمان بھائی کیلئے دعا کرتا ہے تو فرشتہ اس پر آمین کہتا ہے اور یوں کہتا ہے کہ مسلمان کے حق میں جو تونے دعا کی ہے۔ وہ تیرے لیے بھی اس جیسی ہی نعمت کی خوشخبری ہے۔ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں

پہلے تجھ سے شروع کروں گا۔ تم جو دعائیں دوسروں کیلئے مانگ رہے وہ دعائیں میں پہلے تمہارے حق میں قبول کروں گا، پہلے تمہیں دونگا، پہلے تمہیں عطاء کروں گا۔ سب سے زیادہ قبول ہونیوالی دعائیں کونسی ہیں، یاد رکھیں نبی اکرمﷺ نے فرمایا پانچ دعائیں ضرور قبول کی جاتی ہیں، پہلے نمبر پر م-ظ-لو-م کی دعا دوسرے نمبر پر حاجی کی دعا تیسرے نمبر پر مریض کی دعا چوتھے نمبر مجاہد کی دعا او رپانچویں نمبر پر ایک مسلمان بھائی کی دعا جو دوسرے مسلمان بھائی کیلئے اس کے پیٹھ پیچھے کرتا ہے۔ حضرت ابراہیم بن ادم فرماتے ہیں میں بیت اللہ شریف ہمیشہ رات کو ایسے موقع کا متلاشی اور خواہش مند تھا کہ خانہ کعبہ خالی اور ایسے وقت میں عبادت کروں۔ ایک رات جب بارش ہورہی تھی خانہ کعبہ میں صرف میں ہی تواف کررہا تھا میں نے موقع غنیمت جان کر کعبہ کے حلقے یعنی

بابِ کعبہ میں ہاتھ ڈالا اور گ-ن-ا-ہ-وں کی پاکی اور مغفرت کی طلب کی اور اس وقت غیب سے آواز آئی کہ تمام مخلوق مجھ سے یہی چاہتی یہ سن کر میں نے کہا۔ یا اللہ آپ صرف میری ہی گ-ن-ا-ہ-وں کو بخش دیں پھر آواز آئی اے میرے بندے تم دوسری ساری مخلوق کے متعلق ہمارے ساتھ گفتگو کرو یعنی اپنے علاوہ دوسروں کے متعلق دعا کرو لیکن اپنے لیے کوئی بات نہ کرو کیونکہ تمہارے متعلق دوسروں کا کہنا دعا کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ اللہ پاک سب کی دعائیں قبول فرماتے ہیں لیکن اس کا بدلہ کبھی فوراً مل جاتا ہے کبھی تاخیر سے ملتا ہے یہ سب اس کی حکمت پر ہے مگر بعض اوقات ہمارے کچھ ایسے اعمال ہوتے ہیں جو ہماری دعاؤں کی قبولیت میں رکاوٹ کا سبب بن جاتے ہیں۔ صرف دو لوگ مقدر والے ہوتے ہیں ایک وہ جنہیں وفادار دوست ملتا ہےاور دوسرا وہ جس کے ساتھ ماں کی دعائیں ہوتی ہیں۔ حضرت علی ؓ فرماتے ہیں جب تم بغیر کسی وجہ کے

خوشی محسوس کرو تو یقین کرلو کوئی نہ کوئی آپ کیلئے دعا ضرور کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے تم خود میں خوشی محسوس کررہے ہیں اور تم بہت زیاد خوش ہورہے ہیں ایسا آپ کے ساتھ بھی لازمی ہوتا ہوگا کہ جب آپ بغیر کسی وجہ کے خوش ہورہے ہوتے ہیں لوگ آپ سے پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ خیریت تو ہے آج بہت خوش نظر آرہے ہیں لیکن اس وقت ہمیں بھی نہیں پتا ہوتا کہ ہمارے ساتھ ایسا کیوں ہورہا ہے اس کے پیچھے وجہ یہی ہوتی ہے کہ کوئی آپ کیلئے بہت زیادہ دعا کررہا ہوتا ہے کہ اسی دعا کے نتیجے میں آپ کے چہرے پر خوشی کے لمحات ظاہر ہورہے ہوتے ہیں۔ وہ دعا آپ کی ماں کی ہوسکتی ہے وہ دعا آپ کے دوست کی ہوسکتی ہے اور آپ کے قریبی شخص کی ہوسکتی ہے جو آپ کیلئے دعا کررہا ہوتا ہے۔ جب ہم کسی کیلئے دعا کریں گے تو سب پہلے وہ ہمارے حق میں قبول ہوگی بعد میں دوسروں کیلئے ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین

Leave a Comment