حضورﷺنےفرمایا: یہ کلمات پڑھنے والا شخص فقروفاقہ سےمحفوظ رہےگا اور ق-ب-ر کی و-ح-ش-ت و تنہائی میں یہ کلمات انسیت کا باعث ہوں گے

حضورﷺنےفرمایا: یہ کلمات پڑھنے والا شخص فقروفاقہ سےمحفوظ رہےگا اور قبر کی وحشت و تنہائی میں یہ کلمات انسیت کا باعث ہوں گے

بی کیونیوز! حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس نے فرمایا جو شخص روزانہ سو مرتبہ یہ دعا پڑھے: لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ تو یہ کلمات اس کیلئے فقروفاقہ سے حفاظت کا ذریعہ ہوں گے اور ق-ب-ر کی وح-ش-ت و تنہائی میں انسیت کا باعث ہوں گے اور ان کلمات کی برکت سے پڑھنے والا غناء ظاہری و باطنی حاصل کرلے گا۔ اور ق-ی-ا-م-ت کے دن وہ ان کلمات کی برکت سے

جنت کے دروازے پر دستک دے گا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کشائش رزق کیلئے ذیل کی دعا مانگا کرتی تھیں اَللّٰھُمَّ اجعَل اَوسَعَ رِزقِکَ عَلَیَّ عِندَکِبَرِ سِنِّی وانقِطَاعِ عُمُرِی۔ اے اللہ! تو میری روزی کو کشادہ کردے میرے بڑھاپے اور میری عمر کے ختم ہونے تک۔ اَللّٰھُمَّ البُسط عَلَینَا مِن م بَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ وَ فَضلِکَ وَرِزقِکَ۔ اے اللہ! آپ ہم پر اپنی برکتوں‘ اپنی رحمتوں‘ اپنے فضل اور اپنے دئیے ہوئے رزق میں فراخی نصیب فرمائیے۔ اس تحریر میں اسم باری تعالیٰ کا ایک مجرب وظیفہ پیش کیا جارہا ہے جس کے کرنے والا مالدار اور غنی بن جاتا ہے۔ اس وظیفے کی بدولت کئی افراد آج خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ جن لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے پاس پیسے ٹکتے نہیں اور تیزی سے خرچ ہو جاتے ہیں وہ افراد نماز فجر اور عشا کی نماز کے بعد 11، 11سو مرتبہ یا غنی کا

ورد کریں، وظیفے کے اول و آخر درود ابراہیمی ضرور پڑھیں۔ اللہ تعالی کے فضل کرم سے ان کے رزق میں بے پناہ اضافہ اور برکت آجائے گی ۔ یہ مجرب وظیفہ رزق اور بندش کے خاتمہ کیلئے نہایت بہترین ہے ، کوئی بھی دکاندار اور تاجر دفتر کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ یا غنی پڑھے گا تو انشااللہ اللہ پاک کاروبار میں برکت اور رزق میں اضافہ ہو گا اور کبھی بھی کسی نقصان کا خ-و-ف نہیں رہے گا۔ اکثر اوقات لوگ دعائیں پوری نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ دراصل دعا اور عبادت میں دھیان کا نہ ہونا ہوتا ہے۔ دعا کو عبادت کا زیور قرار دیا گیا ہے ۔ مسلمان دعا کے ذریعے اپنی مرادیں رب تعالیٰ سے مانگتے ہیں۔ آج کل عوام میں بیروزگاری ایک عام مسئلہ ہے، پڑھے لکھے افراد ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ یہاں

ہم ایسے ہی بیروزگار نوجوانوں کو ایک نہایت مجرب وظیفہ بتانے جا رہے ہیں جس کے کرنے سے انشا اللہ انہیں من پسند ملازمت اور روزگار رب تعالیٰ نصیب فرمائیں گے۔ بیروزگار افراد روزانہ نماز عصر کے بعد اول و آخردرود شریف کے بعد اکتالیس باریا اللہ یا باسط پڑھیں، انشا اللہ یہ عمل کرنے سے رب تعالیٰ آپ پراپنے خزانے کے منہ کھول دیں گے۔ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمة اللہ علیہ نے فرمایا حضرت حاجی امداد اللہ رحمة اللہ علیہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے درج ذیل آیة پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادَہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَ ھُوَ القَوِیُّ اَلعَزِیزُ۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے

ارشاد فرمایا جس شخص نے گھر میں داخل ہوکر سورة الاخلاص پڑھی تو اس کے گھر والوں سے اور اس کے پڑوس سے فقر دورہوگیا۔ اس حدیث سے معلوم ہوا روزانہ سو بار پڑھنے والے کو چار بہت بڑے بڑے فائدے حاصل ہوں گے ان میں سے ہر فائدہ ایسا ہے جس کا ہر شخص محتاج ہے۔ لہٰذا ہر شخص کو ہر روز اس کی ایک تسبیح پڑھ لینی چاہیے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین

Leave a Comment