بی کیو نیوز! ہم دیکھتےاورسنتے ہیں کہ جب ہم کسی شخص سے کوئی گ-ن-ا-ہ کا کام چھوڑنے کا کہتے ہیں تووہ کہتا ہے کہ یہ اکثر لوگ کرتے ہیں، میں کوئی اکیلا تو نہیں کرتا۔ اگر ہم قرآن میں “اکثر لوگ” سرچ کریں تو “اکثر لوگ”
سورۃ البقرۃ آیت نمبر243 وَلٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَشۡکُرُوۡنَ ﴿244﴾ ترجمہ: لیکن اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔
سورۃ الاعراف آیت نمبر187 وَلٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَایَعۡلَمُوۡنَ ﴿187﴾ ترجمہ: لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
سورۃ ھود آیت نمبر17 وَلٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ ﴿17﴾ ترجمہ: لیکن اکثرلوگ ایمان نہیں لاتے۔
سورۃ المآئدۃ آیت نمبر 59 وَاَنَّ اَکۡثَرَکُمۡ فٰسِقُوۡنَ ﴿59﴾ ترجمہ: بلاشبہ تم میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں۔
سورۃ الانعام آیت نمبر 111 وَلٰکِنَّ اَکۡثَرَہُمۡ یَجۡہَلُوۡنَ ﴿111﴾* ترجمہ: لیکن ان میں سے اکثر لوگ جہالت برتتے ہیں۔
سورۃ الانبیآء آیت نمبر 24 بَلۡ اَکۡثَرُ ہُمۡ لَایَعۡلَمُوۡنَۙ الۡحَقَّ فَہُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿24﴾ ترجمہ: ان میں سے اکثر لوگ حق نہیں جانتے، چنانچہ وه منہ موڑنے والے ہیں۔
تو ہمیں اپنے آپ کو چند لوگوں میں شامل کرنا ہےجن کے بارے میں الله تعالیٰ نے فرمایا
سورۃ سبا آیت نمبر 13 وَقَلِیۡلٌ مِّنۡ عِبَادِیَ الشَّکُوۡرُ ﴿13﴾ ترجمہ: اور میرے بندوں میں سے بہت تھوڑے شکر گزار ہیں۔
سورۃ ھود آیت نمبر 40 وَمَاۤ اٰمَنَ مَعَہٗۤ اِلَّا قَلِیۡلٌ ﴿40﴾ ترجمہ: اور اس پر تھوڑے لوگوں کے سوا کوئى ایمان نہیں لایا۔
چند لوگوں میں اپنے آپ کو شامل کریں اوراس کی پرواہ نہ کریں کہ باقى سب اس راستے میں نہیں اور آپ اکیلے ہیں. آمین. 21 جولائی کو عید ہے ذوالحجہ کا پہلا عشره: ان دس دنوں میں کئے جانے والے اعمال الله تعالیٰ کو دیگر دنوں کی نسبت زیاده محبوب ہیں۔ اللہ ہمیں ان دنوں میں اپنے آگے جھکنے کی توفیق دے اور اس مبارک چاند اور ان مبارک دس دنوں کے صدقے اللہ پاک ہم سب کی دلی دعائیں پوری کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F10124">logged in</a> to post a comment.