حضرت محمّدﷺ کےمعجزات (ث)

حضرت محمّدﷺ کےمعجزات (ث)

بی کیو نیوز! خاتم النبین محمد ﷺ کی ذات اقدس جامع المعجزات ہے۔ پہلے انبیاء علیہم السلام کو جو معجزے عطاء کئے گئے وہ سب آپ ﷺ کے وجود مبارک میں جمع ہوئے۔ یہاں تک کہ آپ ﷺ کا بال بال معجزہ قرار پایا۔ آپؐ کے معجزات میں سے کئی جمادات نباتات اور حیوانات سے متعلق ہیں. غ-ز-و-ہ اح-زاب جسے غ-ز-و-ہ خندق بھی کہتے ہیں، اس غ-ز-و-ہ سے قبل جب خن-دق کھودی جارہی تھی

توایک بہت بڑا اور سخت پتھر حائل ہوگیا، بہت زور لگایا گیا لیکن نہ ٹوٹا۔ تب آپ ﷺ کو اطلاع کی گئی۔ آپ ﷺ تشریف لائے اور ک-د-ا-ل سے ایک ضرب لگائی، چ-ن-گ-ا-ر-ی-ا-ں نکلیں اور آپ ﷺ نے فرمایا روم فتح ہوگیا، پھر دوسری ضرب لگائی چ-ن-گ-ار-ی-ا-ں نکلیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ای-ران فتح ہوگیا پھر تیسری ضرب لگائی اور چ-ن-گ-ا-ر-ی-ا-ں نکلیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا خدا کی قسم بحرین کے سرخ محلات میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔ بعد میں آنے والے دنوں میں روم اور ای-ران تو بہت جلد فتح ہوگئے اور روم کے بھی متعدد علاقے زیر اسلام آگئے صرف قسطنطنیہ کا شہر باقی رہ گیا۔ اس شہر کو ف-ت-ح کرنے کے لیے اور نبی علیہ السلام کی پیشین گوئی پوری کرنے کے لیے کم و بیش

چودہ بادشاہوں نے ل-ش-ک-ر ک-ش-ی کی اور آٹھ سو سال بعد قسطنطنیہ کا یہ شہر بھی اسلام کے زیر نگیں آ گیا اور سچے نبی کی پیشین گوئی پوری ہو گئی۔ اسی طرح غ-ز-و-ہ خن-دق کے موقع پر جب سب نے پیٹ پر پت-ھر باندھ رکھے تھے تو ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے گھر گئے اور بکری کا بچہ ذ-ب-ح کیا اور ساتھ ہی گھر والوں کو میسر آٹے سے روٹیاں پکانے کا کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس حاضر ہوئے اور کان مبارک میں عرض کی کہ سات آٹھ افراد کا کھانا تیار ہے۔ تشریف لے آئیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ساٹھ ستر افراد کے ساتھ پہنچ گئے۔ اس صحابی کے چہرے پر پریشانی کے آثار ہویدا دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا ۔تھالی ہٹائے بغیرسالن نکالتے رہو اور اوپر سے رومال ہٹائے بغیر روٹیاں نکالتے رہو۔

اسی طرح اس سات آٹھ افراد کے کھانے کو ساٹھ ستر افراد نے سیر ہو کرتناول کیا اور مہمانوں کے چلے جانے پر پہلے جتنا کھانا پھر بھی باقی دھرا تھا۔ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے شمار معجزات ہیں تمام معجزات کو ان سطور میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ بارگاہ الٰہی میں دعاہے کہ اللہ ربّ العزت ہمیں اپنے احکامات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع اختیار کرنے والا ، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سچا عاشق بنائے۔ آمین

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights