بی کیو نیوز! فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : پھر اللہ عزوجل فرماتے ہیں۔ اكْتُبُوا كِتَابَ عَبْدِي فِي عِلِّيِّينَ، وَأَعِيدُوهُ إِلَى الْأَرْضِ ؛ فَإِنِّي مِنْهَا خَلَقْتُهُمْ، وَفِيهَا أُعِيدُهُمْ وَمِنْهَا أُخْرِجُهُمْ تَارَةً أُخْرَى “. میرے بندے کے (نامۂ اعمال والی) کتاب عِلِّیِّیْنَ میں لکھ دو اور اسے زمین کی طرف واپس لے جاؤ، کیونکہ میں نے اس کو اسی سے پیدا کیا ہے، اس لیے میں اس کو اسی میں لوٹاؤں گا اور پھر اس کو دوسری مرتبہ
اسی سے نکالوں گا۔ ر-و-ح دوبارہ ج-س-م میں واپس لوٹا دی جاتی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” فَتُعَادُ رُوحُهُ فِي جَسَدِهِ۔ پھر اس کی روح کو اس کے جسم میں لوٹا دیا جاتا ہے یعنی اتنی دیر میں اس کے اہل خانہ اس کی تجہیز و ت-ک-ف-ی-ن اور تدفین سے فارغ ہوچکے ہوتے ہیں تو ق-ب-ر میں اس کی ر-و-ح اس کے جسم میں داخل کردی جاتی ہے منکر نکیر سے ملاقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فَيَأْتِيهِ مَلَكَانِ فَيُجْلِسَانِهِ پھر اس کے پاس دو فرشتے آتے ہیں اور اسے بٹھاتے ہیں فَيَقُولَانِ لَهُ : وہ دونوں اسے کہتے ہیں مَنْ رَبُّكَ ؟ : تیرا رب کون ہے؟ فَيَقُولُ : وہ کہتا ہے رَبِّيَ اللَّهُ. :میرا رب اللہ ہے۔ فَيَقُولَانِ لَهُ : وہ کہتے ہیں: مَا دِينُكَ ؟ تیرا دین کیا ہے؟ فَيَقُولُ : وہ کہتا ہے: دِينِيَ الْإِسْلَامُ. میرا دین اسلام ہے۔ فَيَقُولَانِ لَهُ : وہ کہتے ہیں مَا هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي بُعِثَ فِيكُمْ ؟ یہ جو
آدمی تمہارے اندر مبعوت کیا گیا تھا ، وہ کون ہے؟ فَيَقُولُ : وہ جواب دیتا ہے: هُوَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. >وہ اللہ کے رسول ہیں فَيَقُولَانِ لَهُ : وہ دونوں اس سے پوچھتے ہیں وَمَا عِلْمُكَ ؟ تجھے یہ علم کہاں سے حاصل ہوا کس نے تجھے اس کی خبر دی کس نے تجھے اس کے متعلق بتایا تجھے اس چیز کی تعلیم کس نے دی یہ فقط کوئی کلام نہیں ہے کہ جس کواپنی زندگی میں نافذ کیئے بغیر یا اپنی زندگی میں عملی جامہ پہنائے بغیر یاد کر لیا جائے فَيَقُولُ : وہ کہتا ہے: قَرَأْتُ كِتَابَ اللَّهِ، فَآمَنْتُ بِهِ وَصَدَّقْتُ. میں نے اللہ کی کتاب پڑھی، اس پر ایمان لایا اور میں نے اس کی تصدیق کی، یعنی میں نے کتاب اللہ کو پڑھا اس کو پہچانا اور اس میں جو کچھ لکھا تھا اس کو جانا اس پر عمل کیا پھر فرشتے اسے بڑی نرمی محبت اور پیار کے ساتھ کہیں گے کہ تو مطمئن ہو کر سو جا۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F5687">logged in</a> to post a comment.