بی کیونیوز! حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات برداشت کرنے میں ہے۔ اگر بے عیب انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو تمہارا غصہ برداشت کر لے اور ثابت قد م رہے تو وہ تمہارا سچا دوست ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ سے پوچھا گیا کہ انسان برا کب بنتا ہے تو آپ نے فرمایا
جب وہ اپنے آپ کو دوسروں سے اعلیٰ سمجھنے لگتاہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: زبان ایک ایسا درندہ ہے کہ اگر اسے کھلا چھوڑ دیا جائے تو پہاڑ کھائے گا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مخلص دوست کے اندر اتنا پیار چھپا ہوتا ہے جیسے ایک چھوٹے سے بیج کے اندر پورا درخت چھپا ہوتاہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صورت اور سیر ت میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ صورت دھوکہ دیتی ہے جبکہ سیرت پہچان کرواتی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انسان کی تمام پریشانیاں دو باتوں کی وجہ سے ہیں۔ تقدیر سے زیادہ چاہتا ہے وقت سے پہلے چاہتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کسی کا دل مت دکھاؤ، ہوسکتا ہے وہ تمہیں ایسے چاہتاہو جیسے م-ر-ن-ے والا زندگی۔ لو گ دو طرح کے ہیں، ایک سخی
لیکن ان کے پاس پیسہ نہیں ہوتا دوسرے مالدار مگر وہ کسی کی حاجت روائی نہیں کرتے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کسی کو چا ہو اور وہ تمہیں ٹھکرا دے تو یہ اس کی بد نصیبی ہے، اس کے بعد تم اس کو زبردستی اپنانا چاہو تو یہ تمہارے نفس کی ذلت ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہ-ت-ھ-ی-ار-و-ں سے ج-ن-گ تو جیتی جاسکتی ہے مگر دل نہیں، کیونکہ دل صرف کردار کے ساتھ جیتے جاتے ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صبر کرو مقصد تک پہنچ جاؤ گے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر کوئی تم سے پوچھے بتاؤ زندگی کیا ہے؟ تو تم ہتھیلی پر ذرا سی خاک رکھنااور اسے اڑا دینا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انسان کے ج-س-م کا سب سے خوبصورت حصہ دل ہے اگر یہی صاف نہ ہوتو چمکتا چہرہ
کسی کام کانہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے نفس کی قیمت جنت ہے اسے جنت سے کم قیمت میں نہ بیچنا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کبھی نہ گرنا کمال نہیں ہے مگر گر کے سنبھل جانا کمال ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب عقل بڑھتی ہے تو باتیں کم ہوجاتی ہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خدا سے مانگنا شجاعت ہے اگر دے تو رحمت اور نہ دے تو حکمت۔ مخلوق سے مانگنا ذلت ہے اگر دے تو احسان اور اگر نہ دے تو شرمندگی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب کوئی دوست تمہیں اپنا راز بتائے تو یہ سمجھ لینا کہ وہ اپنی عزت تمہیں امانت دے رہا ہے اس میں کبھی بھی خیانت مت کرنا۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F6113">logged in</a> to post a comment.