بی کیونیوز! ایک شخص نے سوال کیا کہ اے علیؓ سات آسمانوں کے رنگ اور ان کے علیٰحدہ علیٰحدہ نام بتائیں؟ شامی: ساتھ آسمانوں کے رنگ اور ان کے علیٰحدہ علیٰحدہ نام بتائیں؟ امیر المومنین: آسمان دنیا کا نام رفیع ہے اور وہ پانی اور دھوئیں سے بناہوا ہے۔ آسمان دوم کا نام قیذوم ہے اس کا رنگ تابنے جیسا ہے۔ آسمان سوم کا نام مادون ہے اس کا رنگ ملتا جلتا ہے۔ آسمان چہارم کا نام ارفلون ہے اس کی
رنگت چاندی جیسی ہےآسمان پنجم ہیحون ہے اس کی رنگت سونے جیسی ہےآسمان ششم کا نام عروس ہے اور وہ سبز یاقوت کا ہےآسمان ہفتم کا نام عجماء ہے اور وہ سفید موتی کا ہے ایک شامی کے سوالات اور حضرت علی ؑ کو جوابات امیر المومنین ؑ کوفہ کی مسجد میں تشریف فرما تھے تو مجمع سے ایک شامی نے اُٹھ کر کہا۔ امیر المومنین ؑ ! میں آپ سے چند چیزوں کے متعلق پوچھنا چاہتا ہوں۔آپ نے فرمایا سمجھنے کے لئے سوال کرو اور ضد بازی کے لئے سوال نہ کرو۔ مسجد میں بیٹھے لوگ اسے گھور گھور کر دیکھنے لگے۔ شامی: اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کس چیزکو خلق کیا؟ امیر المومنین: اللہ نے نور کو پیدا کیاشامی: آسمانوں کو کس چیز سے خلق کیا؟ امیر المومنین : پانی کے بُخارات سےشامی: زمین کس چیز سے بنائی گئ؟ امیر المومنین: پانی کی
جھاگ سے۔ شامی: پہاڑ کس چیز سے بنائے گئے؟امیر المومنین: پانی کی موجوں سے۔ شامی: مکہ کو ام القریٰ کیوں کہاجاتا ہے؟ امیر المومنین: کیوں کہ زمین اس کے نیچے سے بچھائی گئی۔ شامی: آسمان دُنیا کس چیز سے بنا؟ امیر المومنین: رکی ہوئی فوج سے۔شامی: سورج اور چاند کا طولِ عرض کیا ہے؟امیر المومنین: نو سو فرسخ ضرب نوسو فرسخ۔ شامی: ستارے کا طول و عرض کیا ہے؟امیر المومنین: بارہ فرسخ ضرب بارہ فرسخ۔ شامی: بیل ہمیشہ کیوں سر جُھکائے رہتا ہے اور کبھی بھی آنکھ اُٹھا کر آسمان کی طرف نہیں دیکھتا؟ امیر المومنین: جب سے بنی ا-س-ر-ائ-ی-ل نے گوسالہ کی پوجا کی ہے اس دن سے بیل بے چارہ شرم کی وجہ سے آسمان کی جانب آنکھ نہیں اُٹھاتا۔ شامی: وہ نبی کون ہیں جنہوں نے بیک وقت دو بہنوں سے نکاح کیا تھا؟ امیر المومنین: وہ
حضرت یعقوب بن اسحاق ؑتھے جنہوں نے حبار اور راحیل دوبہنوں سے بیک وقت نکاح کیا تھا اس کے بعد اللہ تعالیٰ نےدو بہنوں سے بیک وقت نکاح کو حرام کردیا ۔ شامی: مدوجزر کیا ہے؟ امیر المومنین: اللہ تعالیٰ نے سمندروں پر ایک فرشتہ مقرر کیا ہے جس کا نام رومان ہے جب وہ اپنے قدم سمندر میں رکھتا ہے تو مد پیدا ہوتی ہے اور جب وہ پاؤں نکالتا ہے تو جزر پیدا ہوتی ہے۔ شامی: جنات کا باپ کون ہے؟ امیر المومنین: جنات کے جد اعلیٰ کا نام شومان ہے اور اسے اللہ تعالیٰ نے آ-گ کے ش-ع-ل-ہ سے پیدا کیا تھا۔ شامی: کیا اللہ تعالیٰ نے قوم ج-ن-ا-ت کی طرف کسی نبی کو معبوث کیا؟ امیر المومنین: جی ہاں! اللہ نے ایک نبی کو معبوث کیا تھا جس کا نام یوسف تھا نبی نے انہیں اللہ کی دعوت دی، انہوں نے اس نبی کو ق ت ل کردیا تھا۔ شامی: ابلیس
کا آسمان میں کیا نام تھا؟ امیر المومنین: آسمان میں اس کا نام حارث تھا۔ شامی: آدم کا نام آدم کیوں رکھا؟ امیر المومنین: کیونکہ وہ ادیم ارض زمین کی کھال سے بنائے گئے تھے۔ شامی: میراث میں مرد کو دو حصے اور عور ت کا ایک حصہ کیوں ہے؟ امیر المومنین: حوا نے خوشہ اٹھایا اس پر تین دانے تھے ایک اس نے خود کھایا اور دو آدم کو کھلائے اس لئے عورت کا ایک حصہ اور مرد کے دد حصے مقرر ہوئے۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F6345">logged in</a> to post a comment.