بی کیونیوز! حضرت آدم فراقِ جنت میں کتنا روئے اور انہوں نے کس قدر آنسو بہائے تھے؟ امیر المومنین: حضر ت آدم ؑ فراقِ جنت میں ایک سو سال تک روتے رہے اور ان کی دائیں آنکھ سے دجلہ اور بائیں آنکھ سے فرات جتنے آنس و نکلے تھے۔ شامی:حضرت آدم نے کتنے حج کیے تھے؟ امیر المومنین: انہوں نے ستر (70)حج پیدل کئے تھے جب وہ پہلا حج کرنے گئے تھے تو ایک لٹورا (ا) ان کے
ساتھ تھا جو انہیں پانی کے مقامات کی رہنمائی کرتا تھا اور وہ پرندہ ان کے ہمرا جنت سے آیا تھا، اسی لئے لٹورے اور خطاف (2)کے کھانے سے منع کیا گیا ہے۔ شامی: خطاف اپنے پاؤں پر کیوں نہیں چلتا؟ امیر المومنین: اس ننے چالیس سال تک بیت المقدس کا طواف کیا اور اسکا نوحہ کرتا رہا اور آدم کے ساتھ ہمیشہ روتا رہتا تھا، اسی لئیےاس نے گھروں میں رہائش رکھی اور اسی پرندے کے پاس اللہ کی کتاب کی نو آیات ق-ی۔ا-م-ت تک اس کے پاس رہیں گی۔ اور وہ آیات یہ ہیں۔سورۃ ک-ہ-ف کی پہلی تین آیات اور سورہ بنی اسرائیل کی تین آیات جو کہ اِذَ قَرَاَتَ القُراٰنَ سے شروع ہوتی ہیں یعنی سورہ بنی اس-ر-ا-ئ-ی-ل کی 45 تا 47 آیات اور سورۃ یسینٰ کی تین آیات جو 9 سے 11 تک۔ شامی: نوح علیہ السلام کا اصل نام کیا تھا؟ امیر المومنین: نوح کا
اصل نام سکن تھا انہیں نوح کہنے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے نو سوپچاس برس تک قوم پر نوحہ کیا تھا۔ شامی: کشتی نوح کا طول و عرض کیا تھا؟ امیر المومنین: اس کا طول آٹھ سو ہاتھ اور عرض پانچ سو ہاتھ اور سطح زمین سے اس کی بلندی 80 ہاتھ تھی۔اس کے بعد وہ شامی بیٹھ گیا۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F6349">logged in</a> to post a comment.