بی کیونیوز! رسول اکرمؐ کے وصال کے وقت حضرت ابوعبیدہؓ اور حضرت ابو طلحہؓ اپنے اپنے مکان میں تھے۔ ادھر مسجد نبویؐ میں صحابہؓ میں گفتگو ہوئی کہ آنحضرتؐ کی ق-ب-ر کون تیار کرے؟ مدینہ میں بغلی اور مکہ میں صندوق والی ق-ب-ر-ی-ں کھودی جاتی تھیں، جبکہ آنحضرتؐ بغلی ق-ب-ر پسند فرماتے تھے۔ مسلمانوں میں دو شخص ق-ب-ر-ی-ں کھودتے تھے۔ مہاجرین میں ابو عبیدہؓ اور انصار میں حضرت ابو طلحہؓ۔ حضرت ابو عبیدہؓ صندوق اور
حضرت ابو طلحہؓ لحد والی ق-ب-ر بناتے تھے۔ دونوں کے پاس آدمی بھیجا گیا اور یہ بات طے پائی کہ جو پہلے پہنچے گا، وہ ق-ب-ر کھودنے کا شرف حاصل کرے گا۔ چونکہ آنحضرتؐ کی مرضی بغلی کی تھی، بہت سے مسلمان دعا کررہے تھے کہ ابوطلحہؓ پہلے پہنچ جائیں۔ یہ گفتگو ہو رہی تھی کہ حضرت ابوطلحہؓ پہنچ گئے اور حضور اقدسؐ کے لئے بغلی ق-ب-ر کھودنے کا اعزاز پالیا اور یوں رسول اقدسؐ کی منشا بھی پوری پوگئی۔ رسول اکرمؐ کے وصال کے بعد بہت سے صحابہؓ نے مدینہ کی سکونت ترک کردی تھی اور شام چلے گئے تھے سیدنا ابو طلحہؓ بھی ان ہی غمزدوں میں داخل تھے، لیکن جب زیادہ پریشانی بڑھتی تو آستانہ نبوتؐ کا رخ کرتے اور مہینوں کا سفر طے کر کے رسول اقدسؐ کی ق-ب-ر اطہر پر حاضر ہوتے اور قلب وج-گ-ر کو سکون پہنچاتے۔ حضرت ابوبکر صیدقؓ کا عہد خلافت، حضرت ابوطلحہؓ نے
شام میں گزارا۔ حضرت عمر فاروقؓ کے زمانہ خلافت کا بیشتر حصہ بھی وہیں بسر ہوا۔ البتہ حضرت فاروق اعظمؓ کی وفات سے کچھ روز پہلے آپؓ مدینہ میں تشریف فرماتے تھے۔ حضرت فاروق اعظمؓ کو ان کی ذات پر جو اعتماد اور ان کی منزلت کا جو خیال تھا، وہ اس سے ظاہر ہے کہ جب آپؓ نے چھ آدمیوں کو خلافت کے لئے نامزد فرمایا تو حضرت ابوطلحہؓ کو بلا کر کہا آپ لوگوں کے سبب سے خدا نے اسلام کو عزت دی۔ آپ انصار کے پچاس آدمی لے کر صحابہ کرامؓ پر متعین رہیں، تاوقتیکہ یہ کوئی خلیفہ نامزد کرلیں۔ جہاز پر انتقال اور سات دن بعد تدفین: ایک دن آپؓ سورہ برات تلاوت فرما رہے تھے۔ جب اس آیت انفروا خفافا… پر پہنچے ولولہ ج-ہ-ا-د تازہ ہوا۔ گھر والوں سے کہا کہ خدا نے بوڑھے اور جوان سب پر ج-ہ-ا-د- فرض کیا ہے۔ میں پھر ج-ہ-ا-د میں جانا چاہتا ہوں۔ میرے سفر کا انتظام کر دو (یہ دو مرتبہ کہا)۔ بڑھاپے کے علاوہ روزہ رکھتے رکھتے بھی بہت نحیف ہوگئے تھے
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F6454">logged in</a> to post a comment.