اگر دنیا میں کامیابی چاہتے ہو تو یہ وظیفہ کر لو، حضورﷺ کا دیا ہوا ایک نسخہ پیش کیا جارہا ہے

اگر دنیا میں کامیابی چاہتے ہو تو یہ وظیفہ کر لو حضورﷺ کا دیا ہوا ایک نسخہ پیش کیا جارہا ہے

بی کیونیوز! اگر دنیا میں کامیابی چاہتے ہو تو یہ وظیفہ کر لو حضورﷺ کا دیا ہوا ایک نسخہ پیش کیا جارہا ہے ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ یہ عزم کیجئے کہ حضور ﷺ کی جانب سے جو پھول ملیں گے. جھولی میں ڈال لیں گے اور اس پر عمل کریں گے تو عمل کر کے دیکھیں اگر شفاء نہ ہوئی تو مجھے پکڑ لیجئے گا کیونکہ حضورﷺ جو فرماتے ہیں سچ فرماتے ہیں اور یہ حدیث جو بیان کی جارہی ہے یہ لاکھوں فرامینِ رسولﷺ کا خلاصہ ہے

میرے حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: کسی شخص کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ ہر بے مقصد کام کو ترک کر دے تو پھر اسلام کا حسن اسے نصیب ہوگا ایک تو اس کی تشریح علماء کی طرز پر ہے لیکن ہم اس حدیث کی کسی علمی بحث میں نہیں ڈالنا چاہتے اس کی عملی بحث میں ہم سب پڑتے ہیں مجھے امید ہے کہ میں نے جس طرح آپ سے عرض کی ہے میری عرض آپ ٹالیں گے نہیں۔ آج شام کو کاغذ لے کر بیٹھ جائیں اور سویر سے لے کر اس وقت تک اپنے معمولات لکھئے کہ میں نے سویر سے لے کر اس وقت تک کیا کیا کیا ہے کتنی مرتبہ کھانا کھایا ہے پانی پیا ہے کس سے بات کی ہے کتنا سویا ہوں کہاں گیا ہوں کہاں اُٹھا ہوں کہاں بیٹھاہوں کسی نے کوئی چائے والے کھوکھے پر آدھا گھنٹہ گزارا ہوگا وہاں کیا سیاسی باتیں کی کسی نے سوشل میڈیا پر کچھ وقت گزارا ہوگا وہ بھی لکھے کہ میں نے آج یہ یہ سوشل میڈیا پر دیکھا تو

صبح سے لے کر سونے کے وقت تک بارہ چودہ گھنٹے کی فہرست بنائے اور پھر اس کے اوپر نشانی لگائیں اس میں بے مقصد چیزیں کیا تھیں جو مجھے نہیں کرنی چاہئے تھیں جن سے مجھے نہ دین کا فائدہ ہوا اور نہ ہی دنیا کا فائدہ ہوا اور نہ میرے ج-س-م کو کوئی تقویت ملی نہ ر-وح کو کوئی طاقت ملی نہ وہ میرے اخلاق کے سدھارنے کا سبب تھیں یہ تھا میں نے یہ کیوں کیا یہ وقت میں نے کیوں ضائع کیا یہ کام میں نے کیوں کیا فلاں کو گھور کر کیوں دیکھافلاں کے بارے غلط کیوں سوچا تو آج کی فہرست میں دیکھیں چھ چیزیں پانچ چیزیں دو چیزیں تین چیزیں دس چیزیں یا ایک چیز آپ دیکھیں کہ اس میں لایعنی ہے جس میں کوئی فائدہ نہیں تھا تو آپ ان کو نشان لگا دیجئے اور یہ عزم کیجئے کہ کل یہ نہیں کروں گا اگلے دن پھر وہ تو آپ یقینا نہیں کریں گے جب پکا ارادہ کر چکے ہوں تو اگلے دن پھر

معمول سے دن آپ کا گزرے تو جب شام کا وقت ہوتو پھر دوبارہ کاغذ قلم لے کر بیٹھ جائیں اور لکھیں کہ آج میں نے کیا کیا ہے آج آٹھ چیزیں نکلیں ہیں تو کل کوئی اور نئی چیزیں نکلیں گی تو ان کو بھی کاٹ دیجئے کہ پرسوں یہ بھی نہیں کرنی صرف آٹھ دن اگلے پیر تک روزانہ شام کو دن کے معمولات لکھیں اور ٹک کرتے جائیں کہ یہ میں نے ٹھیک کیا ہے اور یہ غلط ہے اور یہ لایعنی تھا اور یہ کل میں نے نہیں کرنا آٹھ دن گزرنے کے بعد تو آپ کا چہرہ تمتما رہا ہوگا۔

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights