بی کیونیوز! امام جلال الدین سیوطی ؒ نے کنز العمال کی روایت سے نقل کیا ہے کہ ایک مرتبہ حضورﷺ کی خدمت مبارک میں ایک شخص نے چند اہم اور ضروری باتوں کے متعلق سوالات کیے۔ نبی کریمﷺ نے بعد حمدوثناء جوابات ارشاد فرمائے۔ سائل اللہ کے رسولﷺ میری خواہش ہے کہ بڑا عالم بن جاؤں فرمایا تو اللہ تعالیٰ سے ڈ-ر-ت-ا- رہ بس بڑا عالم بن جائے گا یعنی اللہ کا خ و-ف اور اس کے حکموں پر عمل علم وحکمت کے خزانے خود بخود
بحال فرما دے گا۔ سائل میں چاہتا ہوں کہ دولت مند بن جاؤں فرمایا تو قناعت اختیار کر مالدار ہوجائیگا۔ سائل:میری خواہش ہے کہ سب سے بہتر شخص ہوجاؤں فرمایا سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے سائل میں سب سے عادل شخص بننا چاہتا ہوں فرمایا اگر سب کیلئے وہی پسند کرے گا جو اپنے لئے پسند کرتا ہے تو سب سے زیادہ منصف اور عادل بن جائیگا۔ سائل:میں اللہ کے دربار میں مقرب بننا چاہتا ہوں فرمایا: ذکر الٰہی میں مصروف رہ تو تیری خواہش پوری ہوجائیگی۔ سائل: میں محسنوں اورنیکوکاروں سے ہونا چاہتا ہوں۔ فرمایا اللہ کی عبادت کر گویا تو اسے دیکھ رہا ہے اگر یہ ممکن نہ ہو تو اس طرح کہ جیسے وہ تجھ کو دیکھ رہا ہے۔ سائل:میں چاہتا ہوں کہ میرا ایمان مکمل ہوجائے۔ فرمایا اپنا اخلاق درست کرلے تیرا ایمان مکمل ہوجائیگا ۔ سائل:میری خواہش ہے کہ ح-ش-ر میں نور کے ساتھ اٹھایا جاؤں فرمایا۔ تو
کسی کے ساتھ ظ-ل-م- نہ کر ق-ی-ا-م-ت کے دن نور میں اٹھایا جائیگا۔ سائل:میں اطاعت گزاروں میں سے بننا چاہتا ہوں۔ فرمایا اپنے فرائض ادا کرتا رہ مطیع افراد میں تیرا شمار ہوگا۔ سائل میں اللہ کے سامنے اس حال میں حاضر ہونا چاہتا ہوں کہ تمام گ نا ا-ہ و ں سے پاک ہوں فرمایا تو ج-ن-ا-ب-ت سے غ-س-ل کیا کر اس کی برکت سے روزے جزا گ-نا-ا ہ و ں سے پاک اٹھے گا۔ سائل میں چاہتا ہوں کہ اللہ مجھ پر رحم کرے فرمایا تو اپنی جان اور خلق خدا پر رحم کر اللہ تعالیٰ تجھ پر رحم کرے گا۔ سائل: میں چاہتا ہوں کہ میرے گ ن ا ہ کم ہوں ۔ فرمایا تو استغفار کیا کر تیرے گ ن ا ہ کم ہوجائیں گے۔ سائل میں بزرگ بننا چاہتا ہوں۔ فرمایا:مصیبت پر لوگوں سے اللہ کی شکایت نہ کرنا بزرگ ہوجائیگا سائل میں چاہتا ہوں کہ میرے رزق میں وسعت ہو فرمایا تو ہمیشہ باطہارت رہ تیرے رزق میں برکت ہوگی۔ سائل میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اور رسول کا
دوست بنا جاؤں۔ فرمایا:جو چیزیں اللہ اور اس کے رسول کو پسند ہیں وہ تجھے پسند ہوں اور جن سے اللہ اور رسول کو ن-ف-ر-ت ہے ان سے نفرت کرے۔ سائل:میں اللہ کے غ-ض-ب سے بچنا چاہتا ہوں فرمایا: کسی پر بے جاغصہ نہ کراللہ کے غ-ض-ب سے محفوظ رہیگا۔ سائل:میں اللہ کے دربار میں مستجاب الدعوۃ بننا چاہتا ہوں۔ فرمایا تو حرام چیزوں اور حرام باتوں سے بچ۔ سائل: میں چاہتا ہوں کہ اللہ مجھے ق-ی-ا-م-ت کے دن سب کے سامنے رسوا نہ کرے ۔ فرمایا: اپنی ش-ر-م گاہ کی حفاظت کر اللہ تجھ کو رسوا نہ کرے گا۔ سائل: میں چاہتا ہوں کہ اللہ میرے عیب چھپا لے فرمایا: تو اپنےبھائیوں کے عیب چھپا اللہ تیرے عیب کی پردہ پوشی کرے گا۔ سائل:میری غلطیاں کیسے معاف ہونگی فرمایا:خ و ف خدا سے رونے خداسے عاجزی کرنے اور بیماری سے۔ سائل:کونسی نیکی اللہ کے نزدیک افضل ہے فرمایا:اچھے اخلاق انکساری مصیبتوں پر صبر او ر اللہ کے فصیلوں پر خوشی کا اظہار۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F6812">logged in</a> to post a comment.