بی کیونیوز! بس گھر داخل ہوتے وقت یہ آسان سا عمل کرلیں، انشاءاللہ آپ پر رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ قرآن حکیم فرقان حمید کی ایک ایک آیت اپنے اند ر علم و حکمت کے بیش بہا خزانے لئے ہو ئے ہے۔ اکابرین سے قرآنی آیات کے ذریعے کئی عملیات منصوب ہیں جن پر عمل کر کے لوگ صدیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آج کی اس بڑھتی مہنگائی میں لوگ رزق کی کمی کے باعث بے انتہا
پریشانیوں کا ش-کار ہیں تو اُن سب کیلئے رزق کی فراوانی کا یہ عمل پیش خدمت ہے۔ جب گھر میں داخل ہوں اور چاہے دن میں جتنی دفعہ بھی آنا جانا ہو تو ایک بار درود شریف ایک بار بسم اللہ شریف اور ایک بار سورہ اخلاص پڑھ کر گھر میں داخل ہوں اور گھر والوں کو سلام کریں۔ واضح رہے کہ چاہے گھر میں بیوی بچے موجود ہوں یا نہ ہوں لیکن سلام ضرور کریں۔ یہ عمل مستقل کریں اور گھر کا ہر فرد کرے۔ اگر عمل کو اور تیز کرنا چاہتے ہیں تو سورہ اخلاص تین بار پڑھیں۔ رزق کی فراوانی کیلئے یہ عمل تیر بہدف ہے۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F6849">logged in</a> to post a comment.