بی کیونیوز! اللہ کی طرف سے وضع کردہ قوانین اپنے مقاصد و مطالب اور دینوی و اخروی انجام کے اعتبار سے حکمت پر مبنی ہیں۔ وہ ذات اپنے فیصلوں اور اپنی تقدیر میں حکمت والی ہے وہ ذات محتاج کے لئے محتاجگی بی-م-ار کے لئے بیماری اور قرض دار کے لئے تنگدستی کے فیصلوں میں حکمت والی ہے اس کی تدبیر میں کوئی خلل ہوتا ہے نہ اس کے اقوال و افعال میں کوئی کمی یا لڑکھڑاہٹ ہوتی ہے۔ اسی کی ذات ساری حکمتوں کا
گہوار ہ ہے وہ ذات جو اپنے بندوں میں حکمت و معرفت سنجیدگی و شائستگی اور صحیح مقام پر کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے وہی ذات ہے جس کے لئے اپنی صفت خلق اور اپنے اوامر میں مکمل حکمت و دانائی ہے۔ وہ کسی چیز کو بلا فائدہ پیدا نہیں کرتا ہے اور نہ کسی بات کا بیکار حکم دیتا ہے اول و آخر اسی کے لئے حکومت و بادشاہت ہے۔ اللہ تعالیٰ سارے حاکموں سے زیادہ حکمت والا ہے اس کائنات کی ہر چیز اس کے حکم سے وقوع پذیر ہوتی ہے اس کے ہاتھ میں ح-ل-ا-ل و ح-ر-ا-م قرار دینے کی صلاحیت ہے لہٰذا حکم وہی ہے۔ جو اس نے نافذ کیا اور دین وہی ہے جس کا اس نے حکم دیا اور جس سے اس نے منع کیا اس کے حکم کو کوئی پیچھے ڈالنے والا نہیں ہے اور نہ کوئی اس کے فیصلے اور تقدیر کو ٹھکرانے والا ہے وہ کسی پر ظ-ل-م نہیں کرتا ہے وہ اپنے اوامر اور نواہی میں اور اپنی طرف سے دی جانے والی
خبروں میں مکمل منصف ہے یقینا اللہ تعالیٰ حاکم اور حکیم ہے۔ اب اس نام کے پڑھنے کی فضیلت بھی پڑھ لیجئے کہ اس کو پڑھنے سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے اس نام کو پڑھنے کی اتنی طاقت ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے جو شخص کثرت سے یاحکیم پڑھا کرے اللہ تعالیٰ اس پر علم و حکمت کے دروازے کھول دیں گے جس کا کوئی کام پورا نہ ہوتا ہو وہ پابندی سے اس اسم مبارک کو پڑھے انشاء اللہ تعالیٰ کام پورا ہوجائے گا جو شخص ایک مرتبہ یا حکیم پڑھ کر کھانے پر دم کرے اور بیوی کے ساتھ بیٹھ کر وہ کھانا کھائے گا تو انشاء اللہ تعالیٰ میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہوجائے گا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی زوجین کی محبت کے لئے اول و آخر دو بار درود شریف اور یاحکیم دو ہزار بار چینی پر یا اول و آخر دو بار درود شریف اور یاحکیم ایک ہزار بار نمک پر پڑھ کر مطلوب کا نام لے کر دم کریں اور مطلوب کو کھلائیں
باہم محبت میں اضافہ ہوگا جس کا بیٹا برائیوں میں مبتلا ہو وہ جمعے کے بعد ایک ہزار ایک بار یا حکیم چینی پر پڑھ کر دم کرے اور دو رکعت نماز ادا کرے اور وہ شیرینی اس کو کھلائے انشاء اللہ تعالیٰ صالح ہوجائے گا اس کا ورد تسخیر کے لئے مفید ہے ایک سفید کاغذ پر خوشخط یا حکیم کو لکھ کر کمرے کی دیوار پر لٹکا دیں جہاں آپ کی نظر پڑتی رہے دن میں جب بھی فارغ ہوں اس اسم پر نظر جما لیں اپنے مقصد کا تصور رکھیں روزانہ ایک بار یا دو بار دس پندرہ منٹ مشق کریں دس دن کے اندر اندر مراد پوری ہوگی۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F6900">logged in</a> to post a comment.