بی کیونیوز! اگر آپ ہر ایک کو پسند نہیں آتے تو اس کا ہر گز مطلب نہیں کہ آپ میں کوئی عیب ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کو منافقت نہ آتی ہو۔ کسی سے مل نہ سکو توخدا کا شکر کرو، کسی سے مل کے بچھڑنا بڑی اذیت ہے۔ بعض لوگ اتنے بہادر ہوتے ہیں کہ اگر ان کی زندگی میں غم بڑھ جائیں تو ان کے قہقوں میں شدت آجاتی ہے۔ اور حلق میں اٹکے الفاظ ہوں یا آنسو انسان کا سانس لینا محال کر دیتے ہیں۔ محبت کا خرچ کم بخت پر
زیب نہیں دیتا وہ آپ کے جھکنے کو ذلالت سمجھتا ہے۔ عورت کی عزت سر پر دوپٹہ، حجاب ،نقاب اور چادر ہے۔ اور میں نے کئی مردوں کا احتراماً ایسی عورتوں کو راستہ دیتے اور نظریں جھکاتے دیکھا ہے۔ پتھروں کے تومزاج نہیں ہوتے، لوگ کیوں پتھر مزاج ہوتے ہیں۔ اک بات پر عورت کی میں عورت سے ہوں نالاں عورت کبھی عورت سے رعایت نہیں کرتی۔ ہم جیسے لوگوں کے پاس بے پناہ الفاظ اور خیالات کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی ہم خاموش رہتے ہیں۔ کیونکہ ہمیں بحث کرنا نہیں آتا۔ ہم ہردرد کا جواب خاموش مسکراہٹ اور آنسو سے دیتے ہیں۔ بظاہر ہم خوش آتے ہیں۔ لیکن درحقیقت ہم زندگی سے لڑ رہے ہوتےہیں۔ اور وہ ان رویوں سے لڑ رہے ہوتے ہیں جو ناقابل یقین ہوتے ہیں دکھ کی سختیاں چہرے سے تو رخصت ہوجاتی ہیں۔ لیکن وہ انسان کے اندر اتر کر گو شہ گوشہ کو ویران کر دیتی ہیں۔ یہ محبت کرنے والے کتنے عجیب ہوتے ہیں ایک بندہ
چن رکھا ہوتا ہے۔ جس کے بغیر جی نہیں سکتے۔ اور اس کے بغیر جی بھی جاتے ہیں۔ اذیت ناک لمحوں وہ لمحے سر فہرست ہوتے ہیں۔ جن میں آپ کسی ایسے شخص یا چیز کا انتظار کرتے ہیں۔ جو آپ کو معلوم ہو کہ لاحاصل ہے۔ اور صرف اور صرف آپ کا وہم ہے۔ لڑکیاں والدین کے واسطے دینے پر محبت سے دستبردار ہو کر گھر تو بسا ہی لیتی ہیں۔ مگر جب کوئی ان سے پوچھے کیا تم خوش ہو؟ تو ایسی تلخ مسکراہٹ ہونٹوں پرا بھرتی ہیں کہ پورے سوال کا جواب ویران آنکھیں اور زخمی مسکراہٹ دے دیتی ہیں۔ کسی مرد کے اندر یہ تین نشانیاں ہیں تو اسے سوفیصد آپ سے سچی محبت ہے پہلی آپ پر نظر رکھتا ہو، شک کرتا ہو۔ دوسری آپ کو وقت دیتا ہو۔ تیسری آپ سے شادی کرنے کا کہتا ہو۔ وفاداری آپشن نہیں فرض ہوتی ہے اور فرض میں بے ایمانی کی کوئی معافی نہیں ہوتی۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F7078">logged in</a> to post a comment.