بی کیونیوز! قرآن حکیم کا آغاز دعا سے ہوتا ہے اوراس میں بہت سی دعائیں ہیں، جوانسان کوانداز بدل بدل کرربِ کائنات کے آگے نہایت عاجزی کے ساتھ اپنی حاجتیں بیان کرنےاوراسی کے سامنے اپنی استدعائیں پیش کرنےکےطریقے سکھلاتی ہیں، لیکن مختلف مقامات پررب العزت نے اپنے انبیا کی زبانی پوری دنیا کےانسانوں کے لیے دعاؤں کےجو تحفےعطا کیے ہیں، ان میں سے ہرایک قبولیت کے حوالے سے
ایک نسخۂ کیمیا ہے۔ یہ دعائیں گواہی دیتی ہیں کہ پیغمبروں جیسی برگزیدہ ہستیوں نے بھی اپنی حاجت براری کے لیے صرف اسی کی طرف رجوع کیا اوراسی کے آگے اپنی جھولی پھیلائی۔ ذیل میں اس آس پر مختلف انبیا علیہم السلام کی چند قرآنی دعائیں مع ترجمہ و مختصر تشریح پیش کی جاتی ہیں کہ ربِ دوجہاں یقیناً ایک دن اپنی ان عظیم اور بزرگ ترین ہستیوں کی دعاؤں کے صدقے اُمتِ مسلمہ کو موجودہ مشکلات کے گرداب سے نکال لے گا، اوراس وطنِ عزیز کے حالات پر کہ جوصرف اسی کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، کرم فرمائے گا اوراس میں سچے دین کوسربلندی اوراپنے نام لیواؤں کو سرخروئی عطا کرے گا۔ حضرت موسٰی کی دعا: حضرت موسیٰ علیہ السلام جب کوہِ سینا سے واپس آئے اور انھوں نے دیکھا کہ ان کے بھائی ہارون کے منع کرنے کے باوجود ان کی قوم نے
ایک بچ-ھ-ڑ-ے کواپنا معبود بنا لیا ہے، تووہ سخت برہم ہوئےاوراس پریشانی کے عالم میں اپنے رب سے یہ دعا کی اورپھراس میں یوں اضافہ کیا۔ ہمارے سرپرست توآپ ہی ہیں، پس ہمیں معاف کردیجیے اورہم پررحم فرمایئے، آپ سب سے بڑھ کررحم فرمانے والے ہیں:رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِکَ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ (الاعراف 7 :151) اے رب! مجھےاورمیرے بھائی کو معاف کردے اورہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما تو سب سے بڑھ کررحیم ہے۔ موسیٰ علیہ السلام نے اللہ رب العزت سے عرض کیا :اے پروردگار! مجھے کچھ ایسی چیز بتلا جس سے تجھ کو یاد کیا کروں اور اس کے ذریعہ تجھ سے دعائیں مانگا کروں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ! لاالہ الا اللہ کہا کروموسیٰ علیہ السلام نے کہا:(اے میرے رب!) اسے تو تیرے سبھی بندے کہتے ہیں، اللہ نے
فرمایا.لاالہ الا اللہ کہوموسیٰ علیہ السلام نے کہا. لاإلہ إلا أنتَ میرے رب، میں تو اپنے لئے کوئی خاص وظیفہ چاہتا ہوں. تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے موسیٰ اگرساتوں آسمان اوران کی مخلوق بجزمیرےاورساتوں زمین کو ترازو کےایک پلڑے میں رکھ دیا جائےاور لاالہ الا اللہ دوسرے پلڑے میں ہوتولاالہ الا اللہ ان سب پربھاری ہوجائے گا۔ تواے مسلمان بھائیواوربہنو آپ یہ دعا کیا کریں، انشا اللہ ہرمشکل آسان ہو گی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F7247">logged in</a> to post a comment.