بی کیونیوز! قرآن پاک کو حفظ کر نے والے جہاں میں کروڑوں کی تعداد میں پائیں جاتے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عشق خدا سے سرشار ہو کر آج کے اس جدید دور میں ہا تھ سے قرآن پاک لکھ رہے ہیں۔ فیصل آباد سے، پیر امتیاز شاہ ہیں۔ جنہون نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تحریر کیا۔ دنیا بھر میں ان کے کام کو خوب سراہا گیا۔ کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے انھیں ہاتھ سے دنیا کا سب سے
بڑا قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ لکھنے کی ہدایت کی۔ ترجمہ کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا قرآن مجید کا نسخہ ایک سال میں تیار کیا گیا ہے۔ اور یہ پہلا پاکستانی نسخہ بن جائے گا پاکستان کی خدمت بھی ہو جائے گی۔ پیر امتیاز شاہ کہتے ہیں کہ اس نسخہ کیمیا کو تحریر کرنے میں ان کے دوست احباب نے بھی مدد کی ہے جس کے بعد وہ اس کتاب الہی کے نادر نمونے کو تحریر کر سکے پیر امتیاز شاہ کا کہنا ہے کہ ہدایت کی اس کتاب کو مختلف رنگوں سے لکھا گیا ہے۔ جو دیکھنے میں زیادہ خوبصورت اور جاذب نظر ہے اس پاک کلام کے خوبصورت نسخہ کو رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا پیر جناب غوث الاعظم سید ارسلان شاہ سرکار نے مجھے اس طرح سراہا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک اپنے ہاتھ سے تحریر کردیں تو میں نے
الحمدللہ اس پر کام شروع کیا سب سے پہلے جو میں نے ایک چھوٹا نسخہ ہاتھ سے مرتب کیا جس کی لمبائی 50 فٹ تھی چورائی جو 8.5 فٹ تھی قران پاک لکھتے ہوئے تقریبا چار سو دن ہو گئے ہیں۔ اور الحمدللہ میں اس کے سبب اس میں 26 سپارے پر پہنچا ہوں اور انشا اللہ تعالی امید ہے کہ اس رمضان شریف کے بابرکت مہینے میں ستائیسویں رات کو میں ان شا اللہ تعالی نزول قران کی لیلتقدر فضیلت کی رات کو اس قلمی نسخے کو پہلے دنیا کے ترجمے والے نسخے کو مرتب کرنے میں اس قرآن شریف کے میں جو 26 صفحات لکھ چکا ہوں اور ایک صفحے کے اوپر تقریبا ایک سپارہ آتا ہے۔ آخری سپارے تھورے بڑے ہوتے ہیں اور اس لیے یہ چانسس ہیں کہ ان صفوں کی تعداد جو ہے یہ 30 سے اوپر ہو جائے گی اور اس کے اندر ہم نے رنگوں کا نسخہ مرتب کیا ہے تاکہ یہ انٹرنیشنل معیار کے اوپر بھی پورا اتر سکے۔
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F7361">logged in</a> to post a comment.