Napaki Ke Nuqsanat

جنسی ناپاکی میں رہنے کے نقصانات، جس سے ہم بے خبر رہتے ہیں

بی کیونیوز! ہمیں اپنے جسم کو پاک رکھنا چاہئیے۔ بہت سے لڑکے لڑکیاں ناپاک ہونے کے بعد اپنے روز مرہ کے کام کاج کے ساتھ کھانے پینے میں بھی مصروف ہو جاتے ہیں۔ اس فکر سے بے فکر ہو کر کہ ابھی انکو اپنا جسم پاک بھی کرنا ہے۔ مسلمان اور کافر میں فرق انکے دین انکے ایمان اور بے شمار دوسرے معاملات کے علاوہ پاکی و ناپاکی کے معاملات کا خیال رکھنا بھی ہے۔ یہ کام کافر لوگ کرتے ہیں۔ شہوت محسوس ہوئی مزہ لیا اسکے بعد اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے۔ ایک مسلمان کے لئے اسکے ناپاک جسم کو پاک رکھنا بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ شائد ہم بھول گئے ہیں کہ ہم الحمد اللہ مسلمان ہیں۔ یہ طور طریقے کافروں کے ہیں۔ کافروں کے طور طریقے اپنائیں گے تو تباہی ہمارا مقدر ہے۔  Napaki Ke Nuqsanat

ناپاکی کے نقصانات

 ناپاکی کی حالت میں آپکے ارد گرد موجود شیطانی مخلوق انسان کے جسم سے چپکتی ہیں۔ اس پہ قبضہ کرنے کی کوشش میں رہتی ہیں۔ ناپاکی کی حالت میں خبیث شیطانی چیزیں شرم گاہوں سے کھیلتی ہیں۔ چاہے مرد ہو یا عورت یہ چیزیں شرم گاہوں میں عیب ڈالنا شروع کر دیتی ہیں۔ جو بڑھتے بڑھتے بیماری کی صورت اختیار کر جاتی ہیں۔ Napaki Ke Nuqsanat

 80 فیصد جسمانی بیماریاں ہماری غلط عادات اور ناپاک جسم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ اللہ پاک نے جسم کی پلیدگی کے بعد غسل کرنے اور جسم کو پاک رکھنے کا حکم اس لئے نہیں دیا ۔کہ آپکے جسم سے کسی پاس بیٹھے ہوئے کو بدبو نہ آئے۔ بلکہ اس بنیاد پہ حکم دیا گیا ہے کہ انسان غلیظ شیطانی مخلوق کے شر سے محفوظ رہے۔ اپنے بچوں، بھائیوں اور بہنوں کو غسل کے صحیح آداب بتائیں۔ Napaki Ke Nuqsanat

غسل کا صحیح طریقہ

 سب سے زیادہ لوگ جو غلطی کرتے ہیں۔ وہ غسل کے دوران ناک میں پانی ڈالنے کے طریقے سے دور رھتے ہوئے ناک کی ہڈی تک پانی نہیں پہنچا پاتے۔ بس ناک میں معمولی سی جگہ گیلی محسوس ہوئی اتنا ہی کافی سمجھتے ہیں۔ جب تک ناک میں پانی سے مرچیں محسوس نہ ہوں۔ مطلب پانی ناک کی ہڈی کی آخری حد تک نہیں چلا جاتا۔  جہاں سے وہ ہلک میں بھی گر سکتا ہے۔ تب تک وضو کا طریقہ مکمل نہیں ہو گا۔ وضو نہ ہوا تو جسم نہانے سے پاک نہیں ہوا۔ جتنی بار چاہیں نہائیں۔ مگر آپ کا جسم پاک نہیں ہو گا۔ چھوٹی چھوٹی سی باتیں دھیان میں رکھیں۔ تاکہ بڑے مسئلوں سے محفوظ رہیں۔ Napaki Ke Nuqsanat

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights