بی کیونیوز! کیاآپ جانتےہیں حضرت محمدﷺ رات کوسونےسےپہلےسورۃ ال-م-ل-ک کیوں پڑھاکرتےتھے؟ ایمان افروزحقائق. حدیث میں ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات سونے سے قبل سورۃ ال-م-ل-ک پڑھا کرتے تھے۔ آپ کی یہ مبارک سنت اس سورت کے حکمتوں بھرے مضامین سے خوب مناسبت رکھتی ہے۔ نیند سے قبل ہر انسان کو ایک مختصر خلوت میسر ہوتی ہے۔ خلوت انسان کے
حواس کی صلاحیت بڑھا دیتی ہے۔ قریب کی چیزوں کو انسان دور کی نظر سے دیکھتا ہے اور دور کی چیزیں بہت قریب دکھائی دیتی ہیں۔ خلوت میں انسان محسوس کرتا ہے کہ خاموشی کا بھی ایک شور ہے۔ خلوت میں دماغ کے سوچنے، سمجھنے اور ع-ب-ر-ت پکڑنے کی صلاحیت زور پکڑ جاتی ہے۔ خلوت میں اچھے یا برے خیالات انسان کی عملی زندگی پر گہرے اثرات ڈالتے ہیں۔ رات کی خلوت میں سورۃ ال–م-ل-ک ایک بہترین تدبر ہے۔ یہ سورت آپ کے فکری حاسے میں بھرپور لہریں پیدا کرتی ہے۔ یہ سونے سے قبل مراقبے کی ایک بہترین سرگرمی ہے۔ آپ محسوس کریں گے کہ اس پوری سورت میں نماز، روزے کا بیان ہے اور نہ ہی دیگر معاشرتی مسائل کا تذکرہ، فضائل کا ذکر ہے، اور نہ ہی (اخلاقی) رذائل کا، یہاں ف-ر-ع-و–ن کا قصہ ہے نہ ہی ن-م-ر-و-د کا۔ پوری سورت میں
بس خدا ہے اور آپ ہیں۔ یہ خدا کے ساتھ آپ کا ایک فکری مکالماتی سیشن ہے اور بہت خاص سیشن ہے۔ خدا کی قدرت یوں تو پورے قرآن میں بیان کی گئی ہے. مگر سورہ م-ل-ک- کا انداز بالکل منفرد ہے۔ خدا ایک چیز کی پریزنٹیشن دیتا ہے. پھر ہم سے سوال کرتا ہے۔ ایک چیز دکھاتا ہے پھر ہمارا فیڈ بیک لیتا ہے۔ اپنی کاریگری سامنے رکھتا ہے. پھر ہمارے اندر کی آواز سنتا ہے۔ اپنی قدرت ہم پر کھولتا ہے اور ہمارے تاثرات ریکارڈ کرتا ہے۔ سبحان اللہ! تیس آیتوں میں آدھی خدا کی قدرت کو بیان کرتی ہیں اور بقیہ آدھی سوالات پر مشتمل ہیں۔ روز کی یہ سرگرمی ہمارے ایمان کو گرماتی ہے۔ ہماری خلوت کو چمکاتی ہے۔ دن بھر کی شرارتیں، مکاریاں، چوریاں اور بدعنوانیاں ہمارے ایمان کی نیو کو کمزور کرتی ہیں۔ رات کو اس سورت کا تدبرہمارے گھائل ایمان پر
مرہم رکھتا ہے۔ یہ روز کی مرہم پٹی ہمارے ز-خم کو ناسور نہیں بننے دیتی۔ ہمارے ایمان کو بچا کر ق-ب-ر تک لے جاتی ہے۔ پھر ق-ب-ر میں جاکر بھی بتاتی ہے اور حش-ر میں بھی دوستی نبھاتی ہے۔ اس سورت کی تلاوت ہماری توجہ چاہتی ہے۔ علما کو تدبر سے پڑھنا چاہیے اور جو ترجمے سے واقف نہیں. انہیں چاہیے کہ ابتدا میں کچھ دن سورہ م-ل-ک کی تلاوت کے ساتھ اس کا ترجمہ بھی دیکھ لیا کریں۔ رفتہ رفتہ مناسبت ہوتی جائے گی اور اس کی افادیت آپ خود محسوس کریں گے. اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8139">logged in</a> to post a comment.