بی کیونیوز! حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ رب العزت فرماتے ہیں جو ایک نیکی لائے گا، اس کا 10گنا ثواب ہوگا۔ اور میں اور بھی زیادہ اجر عطا کروں گا اور جو برائی لائے گا۔ تو اس کا بدلہ اسی کے برابر ہوگا یا میں اُسے معاف کردوں گا۔ اور جو مجھ سے ایک بالشت قریب آئے گا، میں ایک ہاتھ اس کے قریب آؤں گا اور جو مجھ سے ایک ہاتھ قریب آئے گا، میں چار ہاتھ
اس کے قریب آؤں گا۔ جو میرے پاس چل کر آئے گا میں اس کے پاس دوڑ کر آؤں گا۔ جس نے پوری زمین کے برابر گ-ن-ا-ہ کرکے مجھ سے ملاقات کی، بشرطیکہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا، تو میں اس کی مغفرت کردوں گا۔ حضرت سلیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول کریم ﷺ نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ نے جس دن آسمانوں اور زمینوں کو پیدا فرمایا، اسی دن 100 رحمتیں بھی پیدا کیں۔ ہر رحمت آسمان اور زمین کے برابر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں سے ایک رحمت زمین پر نازل کی، اسی رحمت کی وجہ سے ماں اپنی اولاد پر رحم کرتی ہے، اور درندے اورپرندے ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں۔ جب ق-ی-ا-م-ت کا دن ہوگا، تو اللہ تعالیٰ اس رحمت کے ساتھ اپنی تمام رحمتوں کو مکمل فرمائیں گے۔ حضرت ابی موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ عزوجل رات بھر
ہاتھ پھیلائے رکھتے ہیں کہ دن میں گ-ن-ا-ہ کرنے والے (رات کو) ت-و-ب-ہ کرلے، اور دن بھر ہاتھ پھیلائے رکھتے ہیں کہ رات کو گ-ن-ا-ہ کرنے والے (دن میں) ت-وبہ کرلے، یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہو یعنی ق-ی-ا-م-ت- آجائے۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول کریم ﷺ نے فرمایا: ق-ی-ا-م-ت کے دن ایک مومن اپنے رب عزوجل کے قریب ہوگا. حتی کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رحمت میں چھپالیں گے اورفرمائیں گے کیا تم اس گ-ن-ا-ہ کو پہچانتے ہو؟ وہ کہے گا جی ہاں، میرے رب میں پہچانتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میں نے دنیا میں تمہارے گ-ن-ا-ہ-و-ں کو چھپایا تھا اور میں آج تمہارے گ-ن-ا-ہ-و-ں کو معاف کردیتا ہوں. پھر اسے نیکیوں والا اعمال نامہ دے دیا جائے گا۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8148">logged in</a> to post a comment.