بی کیونیوز! ایک انگریز نے مسلمان عالم دین سے پوچھا کہ تمہارے اسلام میں اتنی شدت کیوں ہے کہ ایک عورت اجنبی مرد سے مصافحہ تک نہیں کرسکتی؟ عالم دین نے بہت تحمل سے خوبصورت جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا تمہارے ہاں ہر شخص ملکہ برطانیہ سے ہاتھ ملا سکتا ہے؟ مصافحہ کرسکتا ہے؟ انگریز نے جواب دیا، ہرگز نہیں۔ بلکہ ملکہ برطانیہ کے پروٹوکول میں قانون صرف سات قسم کے
افراد کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ ملکہ سے ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ عالم دین نے جواب دیا بعینہ ہماری شریعت میں 12 اصناف ایسے ہیں جنہیں شریعت ہاتھ ملانے کی اجازت دیتی ہے۔ 1۔ باپ 2۔ دادا 3۔ شوہر 4۔ بیٹا 5۔ بھائی 6۔ چچا 7۔ ماموں 8۔ بھتیجا 9۔ بھانجا 10۔ پوتا 11۔ نواسہ۔ عالم دین نے فرمایا تمہارے نزدیک ملکہ کا یہ مقام اور احترام ہے کہ ہر کوئی ان سے ہاتھ نہیں ملا سکتا ہے اور تم نے یہ عزت صرف ملکہ کے لئے خاص کیا ہے۔ جب کہ ہمارے اسلام میں ہر عورت ملکہ ہے اور اس کو اللّٰه پاک نے یہ پروٹوکول عطا فرمایا ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8209">logged in</a> to post a comment.