شادی سے پہلے یہ 3 باتیں ہمیشہ یاد رکھنا ورنہ آپکی شادی ٹوٹ بھی سکتی ہے

شادی سے پہلے یہ 3 باتیں ہمیشہ یاد رکھنا ورنہ آپکی شادی ٹوٹ بھی سکتی ہے

بی کیونیوز! شادی ایک نازک بندھن ہوتا ہے اور بعض اوقات لوگ انجانے میں کچھ ایسی باتیں کرجاتے ہیں۔ جس سے اس کے ختم ہونے کے خ-ط-ر-ا-ت بڑھ جاتے ہیں، آئیے آپ کو چند ایسی باتوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے ہرقیمت پر بچنا چاہیے۔ تنقید:- یہ انسانی فطرت ہے کہ اسے تنقید پسند نہیں ہوتی اور اگر کوئی ایسا کرے تو اسے کافی برا لگتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی شدہ افراد ایک دوسرے کو

بعض اوقات معمولی باتوں پر بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔ یہ تنقید کسی بھی صنف کی جانب سے کی جائے کافی برے نتائج لاتی ہے۔ اکثر جوڑے تنقید اور شکایت کی باریک لکیر میں تمیز نہیں کرپاتے اور اپنی شادی شدہ زندگی برباد کربیٹھتے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے جیون ساتھی کی تعریف کریں اور اگر اس سے کوئی غلطی ہوجائے تو اسے تنقید کانشانہ بنانے کی بجائے آرام سے سمجھائیں کہ یہ بات غلط ہے اور اسے اس طرح نہیں ہونا چاہیے۔ کسی بھی انسان کو اپنی توہین بالکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ اگر آپ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ توہین والا رویہ اپنائیں گے تو یقین جانئے کہ اسے یہ بات نہ صرف اچھی نہیں لگے گی بلکہ اس کے دل میں آپ کے لئے عزت کم ہوتی جائے گی۔ اگر آپ کے جیون ساتھی سے کچھ غلط ہوجائے تو اس انداز میں بات کیجئے کہ اسے محسوس نہ ہو کہ آپ اس کی توہین کررہے ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ

لوگ اپنی لڑائیوں کو رشتے داروں کے سامنے طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بات چیت کے دوران کچھ ایس باتیں کہہ جاتے ہیں جو توہین کے زمرے میں آتی ہیں۔ توجہ سے نہ سننا:- اگر آپ کی کوئی بات نہ سنے تو یقیناًآپ کو برا لگتا ہے اسی طرح اگر آپ اپنے جیون ساتھی کی بات نہیں سنیں گے تو اسے بھی یہ بات بہت بری لگے گی۔ اسے محسوس ہوگا کہ جیسے وہ آپ کی زندگی میں بالکل بے معنی ہے اور یہ رشتہ اکتاہٹ اور کمزوری کا شکار ہونے لگے گا۔ جب بھی آپ کا جیون ساتھی کسی موضوع پر بات کرنے کی کوشش کرے تو اسے اہمیت دیں، اسے یہ لگے کہ جیسے آپ کے لئے یہ تمام باتیں بہت اہم ہیں کہ اس طرح اسے اپنے ہونے کاخوشگوار احساس ہوگا اور آپ کا رشتہ مضبوط ہوگا۔ اپنی دنیا میں قید ہوجانا:- آپ اپنے کاموں میں ضرور صروف رہتے ہوں گے

لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی شادی شدہ زندگی کو ہی ت-ب-ا-ہ کرڈالیں اور اپنی ہی دنیا میں قید ہوکررہ جائیں۔ دفتر کا کام دفتر میں ہی اچھا لگتا ہے کیونکہ اگر آپ گھر میں بھی دفتر کو محو گفتگو بنائیں گے تو اس کا آپ کی شادی شدہ زندگی پر منفی اثر ہوگا۔جب گھر آئیں تو اپنا تمام وقت اپنے جیون ساتھی کو دیں اور یہ محسوس کروائیں کہ آپ کے لئے دنیا کا سب سے اہم کام اسے وقت دینا ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights