بی کیو نیوز! حدیث پاک میں آتا ہے نمازی تہجد نفلی نماز وں کے بعد اور فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز ہے۔ اس کی کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعت سنت پڑھ سکتے ہیں۔ یہ نماز ابتدائی اسلام میں ہجرت سے پہلے فرض ہوئی تھی۔ پھر کئی سال کے بعد نفلی ہو گئی۔ سیدہ عائشہ صدیقہ نے فر ما یا، جب سورۃ مزمل کا اول حصہ نازل ہوا۔ تو آقا کریم ﷺ اور صحابہ کرام نے قیام کیا۔ یہاں تک ان کے قدم مبارک جو تھے ان کے اندر ورم آگیا ۔اور اللہ کریم اس کے خاتمہ کو بارہ مہینے تک روک لیا۔ Tahajjud Ki Namaz Ki Fazilat
ہزار آیتیں
ایک روایت میں آتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں۔ کہ سرور کائنات ﷺ نے فرمایا۔ جو آدمی دس آیتوں کے (پڑھنے کے) ساتھ قیام کرے تو وہ غافلین میں شمار نہیں کیا جاتا۔ (یعنی اس کا نام صحیفہ غافلین میں نہیں لکھا جاتا) اور جو آدمی سو آیتوں کے (پڑھنے کے) ساتھ قیام کرے تو اس کا نام فرمانبرداروں میں لکھا جاتا ہے۔ اور جو آدمی ہزار آیتوں کے (پڑھنے کے) ساتھ قیام کرے۔ تو اس کا نام بہت زیادہ ثواب پانے والوں میں لکھا جاتا ہے۔ (ابوداؤد) تہجد نماز کی بہت ہی زیادہ فضیلت ہے۔ اس کی فضیلت کا جتنا بھی ذ کر کیا جائے وہ بہت ہی کم ہیں۔ اس تہجد نماز کی جتنی بھی فضیلتیں بیان کی جائیں اتنی ہی کم ہیں۔ Tahajjud Ki Namaz Ki Fazilat
نماز تہجد
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ۔کہ رات کی نماز میں سرور کائنات ﷺ کی قرات مختلف ہوتی تھی۔ کبھی تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم بلند آواز سے قرأت فرماتے ہیں اور کبھی پست آواز سے۔ (ابوداؤد)حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ (ایک رات نماز تہجد میں) سرور کائنات ﷺ صبح تک کھڑے رہے ۔اور یہ آیت پڑھتے رہے۔ آیت (اِنْ تُعَذِّبْہمْ فَاِنَّہمْ عِبَادُكَوَاِنْ تَغْفِرْ لَہمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۔ المائدہ:) اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے ہی بندے ہیں ۔ اگر تو انہیں بخش دے تو تو بڑا حکمت والا ہے۔ (سنن نسائی ، ابن ماجہ) اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ نماز بہت ہی خاص ہے۔
تہجد کا وقت
کیو نکہ انسان بہت ہی زیادہ نیند کی حالت میں ہوتا ہے۔ اور جب وہ اپنی نیند خراب کر کے ا س کو ادا کر تاہے۔ تو اللہ کی نظر میں بہت ہی زیادہ محبوب بن جاتا ہے ۔اور تہجد کا ہی وہ وقت ہوتا ہے۔ جب اللہ پاک دعائیں بہت ہی جلدی سن لیتا ہے۔ اللہ پاک اس وقت خود فر ما تا ہے اپنے بندوں سے کہہ کرکہ کوئی مغفرت حاصل کرنے والا ہے۔ کوئی اپنی مصیبتوں کو حل کروانے والا ہے۔ کوئی اپنی خواہشوں کو پورا کروانے والا ہے۔ تو جو شخص جو مسلمان اس وقت میں جاگ رہا ہوتا ہے۔ وہ اس نماز کو ادا کرتا ہے اور اس نماز کو ادا کرنے کے بعد جو بھی دعامانگتا ہے۔ وہ اللہ پاک ضرور قبول فر ما تے ہیں۔
نمازتہجد کے فوائد
کیونکہ اللہ پاک کی نظروں میں یہ انسان بہت ہی محبو ب بن جاتا ہے۔ کیونکہ وہ فرض نمازوں کے علاوہ بھی ایک ایسی نماز پڑ ھ رہا ہے۔ جس کو پڑ ھنا بہت ہی مشکل کام ہے۔ انسان کے لئےاپنی نیند کو خراب کر نا بہت ہی مشکل کا م ہے۔ جیسا کہ اللہ پاک فر ما تے ہیں ۔کہ جو میری رضا کے لیے اپنی زندگی گزارے گا۔ میں اس کی تمام قسم کی مشکلات حل کر دوں گا ۔ اور اس کے تمام قسم کے مسائل حل کر دوں گا۔اور اس کی زندگی میں خوشحالی ہی خوشحالی لے آؤں گا۔
تو ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کو لے کر ہر کام کر یں۔ تا کہ اللہ ہم سے راضی ہو کر ہمیں وہ سب کچھ عطا کر دے۔ جس کے ہم طلبگار ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اس کی رضا کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فر مائے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین Tahajjud Ki Namaz Ki Fazilat
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8359">logged in</a> to post a comment.