بی کیونیوز! درود پاک کے فضائل، جو آپ نےکبھی بھی ایک جگہ پر نہیں پڑھے ہوں گے۔ آپ یہ مضمون پڑھیں گے اور آپ کا قلب پڑھنےکے بعد پرسکون ہوجائیگا اور طبعیت روحانیت سے معمور ہوجائیگی۔ انشاءَ اللہ تعالیٰ۔ 1) حبیب خدا ﷺ پر درود پاک پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ درود بھیجتا ہے۔ ایک کے بدلے ایک نہیں بلکہ ایک کے بدلے کم از کم دس۔ 2) درود پاک پڑھنے والے کے لئے رب تعالیٰ کے فرشتے
رحمت اوربخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔ 3) جب تک بندہ درود پاک پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں۔ 4) درود پاک گ-ن-ا-ہو-ں کا ک-ف-ا-ر-ہ ہے۔ 5) درود پاک سے (نیک) عمل پاک ہوجاتے ہیں۔ 6) درود پاک خود اپنے پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ استغفار کرتا ہے۔ 7) درود پاک پڑھنے سے درجے بلند ہوتے ہیں۔ درود پاک پڑھنے والے کے لئے ایک قیراط ثواب لکھا جاتا ہے جو کہ احد پہاڑ جتنا ہے۔ 9) درود پاک پڑھنے والے کو پئمانے بھر بھر کے ثواب ملتا ہے۔ 10) جو درود پاک کو ہی وظیفہ بنالے، اس کے دنیا اور آخرت کے سارے کے سارے کام اللہ تعالیٰ خود اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔ 11) درود پاک پڑھنے کا ثواب غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔ 12) درود پاک پڑھنے والا ہر قسم کے ہولوں (خ-وف) سے نجات پاتا ہے۔ 13) شفیع المذنبین ﷺ درود پاک پڑھنے والے کے
ایمان کی گواہی دیں گے۔ 14) درود پاک پڑھنے والے کے لئے شفاعت واجب ہوجاتی ہے۔ 15) درود پاک پڑھنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور رحمت لکھ دی جاتی ہے۔ 16) اللہ تعالی ٰ کے غضب سے امان لکھ دیا جاتا ہے۔ 17) اس کی پیشانی پر لکھ دیا جاتا ہےیہ نفاق سے بری ہے۔ 18) لکھ دیا جاتا ہے کہ یہ د-و-ز–خ سے بری ہے۔ 19) درود پاک پڑھنے والے کو ق-ی-ا-م-ت کے دن عرشِ اِلٰہی کے سائے کے نیچے جگہ دی جائيگی۔ 20) درود پاک پڑھنے والے کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا۔ 21) درود پاک پڑھنے والے کے لئے جب وہ حوض کوثرپر جائیگا، خصوصی عنایت ہوگی۔ 22) درود پاک پڑھنے والا کل سخت پیاس کے دن امان میں ہوگا۔ 23) پل صراط پر سے نہایت آسانی سے اور تیزی سے گذر جائیگا۔ 24) پل صراط پر اس نور عطا ہوگا۔ 25) درود پاک پڑھنے والا م-و-ت سے پہلے
اپنا مکان جنت میں دیکھ لیتا ہے۔ 26) درود پاک پڑھنے والے کو جنت میں کثرت سے بیویاں عطا ہونگیں۔ 27) درود پاک کی برکت سے مال بڑھتا ہے۔ 28) درود پاک پڑھنا عبادت ہے۔ 29) درود پاک پڑھنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب عملوں سے پیارا ہے۔ 30) درود پاک (ذکر کی) مجلسوں کی زینت ہے۔ 31) درود پ تنگدستی دور کرتا ہے۔ 32) درود پاک پڑھنے والاق-ی-ام-ت کے دن بس لوگوں سے زیادہ آنحضور ﷺ کے زیادہ قریب ہوگا۔(اور جس نے جتنا زیادہ پڑھا ہوگا، اتنا زیادہ قریب ہوگا)۔ 33) درود پاک، درود شریف پڑھنے والے کو او ر اسکی اولاد کو اور اس کی اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے۔ (خود بھی ولی بنتا ہے، اسکی اولاد بھی ولی بنتی ہے اور اسکی اولاد کی اولاد بھی ولی بنتی ہے۔صرف انہی سلسلوں کے خانوادوں میں ولایت باقی رہتی ہے، جو کثرت درود کرتے ہیں، کثرت سے
مراد عام کے لئے 1،000 اور اس سے اوپر کے لئے 3،000 اور اس سے اوپر کے لئے 10،000 اور خلفا اور خانوادوں کے لئے 30،000 ہے)۔ 34) درود پاک پڑھ کے جس کو بخشا جائے، اسے نفع دیتا ہے۔ 35) درود پ پاک پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ کا اور پھر اللہ تعالیٰ کے حبیب ﷺ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔ 36) درود پاک پڑھنے سے د-ش-من-وں پر فتح و نصرت حاصل ہوتی ہے۔ 37) درود پاک پڑھنے والے کا دل (قلب) زنگار (گ-ن-ا-ہ-و-ں کی سیاہی) سے پاک ہوجاتا ہے۔ 38) درود پاک پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں۔ 39) درود پاک پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔ 40) سب سے بڑی نعمت یہ کہ درود پاک پڑھنے والے کو آنحضور ﷺ کا دیدار نصیب ہوتا ہے،( جو منزل مقصود مؤمن ہے۔) 41) ایک بار درود پاک پڑھنے والے سے دس گ-ن-ا-ہ- معاف ہوتے ہیں اور
دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ دس درجے بلند ہوتے ہیں اور دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ 42) درود پاک پڑھنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے۔ 43) درود پاک پڑھنے والے کا کندھا جنت کے دروازے پر آنحضور ﷺ کے کندھے مبارک کے ساتھ چھوجائیگا۔ 44) درود پاک پڑھنے والا ق-ی-ام-ت کے دن سب سے پہلے آقائے دوجہاں ﷺ کے پاس پہنچ جائیگا۔ 45) درود پاک پڑھنے والے کے لئے ۔۔۔۔۔ق-ی-ام-ت کے دن آنحضور ﷺ متولی (ذمہ دار) ہوجائینگے۔ 46) درود پاک پڑھنے سے دل پرنور ہوتا ہے۔ 47) درود پاک پڑھنے والے کو سکرات کی تکلیف نہیں ہوتی۔ 48) جس مجلس میں درود پاک پڑھا جائے، اس مجلس کو فرشتے رحمت سے گھیر لیتے ہیں۔ 49) درود پاک پڑھنے سے آنحضور ﷺ کی محبت بڑھتی ہے۔ 50) آنحضور ﷺ درود پاک پڑھنے والے سے محبت کرتے ہیں۔ 51) ق-ی-ا-م-ت کے دن سید دوعالم نور مجسم ﷺ درود پاک پڑھنے والے سے
مصافحہ کریں گے۔ 52) فرشتے درود پاک پڑھنے والے سے محبت کرتے ہیں۔ 53) فرشتے درود پاک پڑھنے والے کے درود شریف کو سونے کی قلموں سے چاندی کے ورق پر لکھتے ہیں۔ 54) درود پاک پڑھنے والے کا درود شریف فرشتے دربار رسالت ﷺ میں لے جا کریوں عرض کرتے ہیں،”یارسول اللہ! فلاں کےبیٹے فلاں نے آنحضور ﷺ کے دربار میں درود پاک کا تحفہ حاضر کیا ہے۔تو کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ درود پاک پڑھ کر دنیا، ق-ب-ر، ح-ش-ر اور ق-ی-ا-م-ت کی ساری خوشیاں حاصل کرلو۔ آج سے نیت کرتے ہیں کہ کم سے کم نیچے نیت دیا گیا درود پاک یا کوئی بھی درود پاک، اللہ تعالیٰ کی توفیق سے، ایک ہزار کم سے کم پڑھیں گے اور زیادہ کا کوئی شمار نہیں۔ بِسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ ارَّحِيمإِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا*
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَوَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِهِ وَسَلِّمُ.اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىَ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُمِّيِّ وَعَلَىَ آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَتَسْلِيماً كَثِيراًجزی اللهُ عَنَا سَيِّدِنَا مُحَمَّدا مَا هُوَ أُهْلْهاَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ. اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8464">logged in</a> to post a comment.