بی کیونیوز! گھر کی خوبصورتی، رونق، چاشنی اور سکون عورت کے ساتھ کافی حد تک جڑا ہوا ہے۔ آج کے جدید دور میں معاشرے کی اصلاح کے لیے دو کاموں کی اشد ضرورت ہے۔ ۱) عورت کو، بیٹی کو گھر کی اہمیت کا احساس دلانا۔ ۲) مردوں کا ان کو پر سکون رکھنا۔ جہاں تک عورت میں گھر کی اہمیت کا احساس دلانے کی ضرورت ہے۔ تو نہایت ضروری ہے کہ اس بات کو بھی نظر انداز نہ کیا جاۓ کہ دین کے نام پر
گھر کونظر انداز کر کے ہم دین کی خدمت نہیں بلکہ دین کا نقصان کرتے ہیں۔ آج ہر طرح کا مسئلہ خواتین میں موجود ہے۔ صرف ماڈرن خواتین ہی نہیں بلکہ آج دین بتانے والی یا قرآن پڑھانے والی خواتین بھی غصہ کرنے کی کئی غیر ضروری وجوہات آسانی سے دیتی نظر آتی ہیں۔ جس کی کوئی گنجائش نہیں۔ لہذا اپنے گھر کو وقت دیجیۓ۔ شوہر کی ذمہ داری ہے کہ بیوی کو محبت ، خلوص کے ساتھ بات کرے۔ باہر کی دنیا کا غصہ ہرگز بیوی پر نہ نکالے، ورنہ اپنا سکون اور آخرت دونوں میں مسائل پیدا کرے گا۔ جو شوہر بیوی کی جائز باتیں ماننے میں ان کا خیال رکھتے ہیں ان کے حقوق ادا کرتے ہیں ان کا گھر اللہ کی رحمت سے دنیا میں جنت کی تصویر بنتا ہے۔ بیٹوں کی ماں کو چاہیۓ کہ اعلی ظرف ہوتے ہوۓ ان میں اچھی عادات پیدا کریں۔ گھروں کی خوبصورتی
سکون اور چاشنی لانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ درگزر کریں اور ایک دوسرے کو مواقع دیجیۓ۔ اللہ ہمارے گھروں میں احساس محبت اور اپنائیت کے جذبے عطا فرمائیۓ. اور بچوں کوحضورﷺ کی زندگی کا مطالعہ کرنے پر اصرار کریں۔ ان کو ایک اچھا انسان بنائیں تاکہ وہ بڑے ہو کر معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انشاءاللہ ایسا کرنے سعے معاشرے میں بہتری آئے گی۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8503">logged in</a> to post a comment.