بی کیونیوز! پاکی اور طہارت انسانی ج-س-م کے لئے کتنی ضروری ہیں اس بات کا اندازہ آپ اس بات سے لگالیں کہ اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا یہ پاکی ہی ہے جس سے ہمیں اللہ کاقرب حاصل ہوتا ہے. یہ ہی وجہ ہے کہ کسی عبادت کو شروع کرنے سے پہلے وضو کا حکم دیا گیا ہے اور ساتھ میں ج–م کی پاکی اور طہارت کا بھی حکم دیا گیہے چا ہے وہ نماز ہو یا قرآن مجید کی تلاوت اس لئیے ہمیں اپنے کپڑوں اور
جسم کی پاکی کا خاص خیال رکھنا چا ہئے اور اس کا سب اچھا اور آسان طریقہ اپنے آپ کو باوضو رکھنا ہے. سب سے پہلے میں آپ کو یہ بتاؤں کہ اسلام وضو کے بارے میں کیا کہتا ہے انسان کو ہمیشہ باوضو رہنا چا ہئے تاکہ وہ دنیا اور اخرت دونوں کے فوائد حاصل کرسکے باوضو رہنا مستحب اور اسلام کی سنت ہے (فتاوی رضویہ) حدیث پاک میں بھی کئی جگھ باوضو رہنے کی ترغیب دی گئی ہے .سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا کہ باوضو رہنے کی اگر طاقت اور ہمت رکھو تو بڑا فائدہ ہوگا. کیوں کہ جب مل-ک ال-م-و-ت انسان کی روح قبض کرنے آتے ہیں اور وہ انسان اگر وضو کی حالت میں ہو تو اللہ رب العزت اس کا نام ش-ہ-ی-د-وں میں لکھ دیتا ہے اور وہ ش-ہ-ی-د کہلاتا ہے. امام ہلسنت مجدد دین وملت حضرت علامہ مولانا شہ احمد رضا خان فاضل بریلوی( رحمت اللہ تعالی علیہم اجمعین )فرماتے ہیں کہ
جو شخص ہر وقت باوضو رہتا ہے اللہ رب العزت اسے سات فضیلتیں عطا فرماتا ہے (1) فرشتے اس کی صحبت میں رہتے ہیں (2) قلم نیکیاں لکھتا رہے (3) اس کے اعضأ ءبھی تسبیح کرتے رہیں (4) اس سے تکبیر اولی کبھی فوت نہ ہو (5) جب وہ سونے لگے تو اللہ رب العزت اس پر کچھ فرشتے مقرر کردے جو اسے جن و انس کے شر سے محفوظ رکھے (6) س-کرات م-وت اس پر آسان ہو (7) جب تک باوضو ہو امان الہی میں رہے ( فتاوی رضویہ) .باوضو رہنے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اللہ رب العزت باوضو رہنے والے انسان کے اندر اتنا اعتماد پیدا کردیتا ہے کہ اگر کوئی شخص احساس کمتری کا شکار ہے اور وہ باوضو رہنے کی عادت اپنالے تو اس کے اندر احساس کمتری ختم ہوجاتی ہے اللہ رب العزت نے قرآن مجید کی سورہ مائدہ میں ارشاد فرمایا ( ترجمہ ) کہ جب تم نماز لئے کھڑے ہو تو پہلے اپنے چہرے کو اور دونوں
ہاتھوں کو کہنیوں تک دھولو پاؤں کو ٹخنوں سمیت دھولو اور سر کا مسحہ کرو اس آیات مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز کے لئے وضو کتنا ضروری ہے حدیث مبارک میں آیا ہے کہ نماز جنت کی کنجی ہےاور وضو نماز کی کنجی ایک اور حدیث میں آیا ہے کہ وضو کی وجہ سے بروز م-ح-ش-ر انسانوں کے اعضأء چمکتے ہوں گے اور اس وجہ سے سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے امتیوں کو پہچان لیں گے ایک اور روایت میں آیا ہے کہ جو شخص وضو شروع کرتے وقت بسم اللہ العظیم والحمد للہ علی دین الاسلام پڑھ لے اور وضو کے بعد کلمہ ش-ہ-ا-د-ت پڑھے تو اس کے پچہلے تمام گ ن ا-ہ معاف کردئے جاتے ہیں .حضرت خواجہ فضل علی قریشی رحمت اللہ تعلی علیہ ہمیشہ اپنے مریدین سے فرماتے تھے کہ باوضو رہنے کی مشق کرتے رہو یہاں تک کہ تم عادی ہوجاؤ ایک دفعہ آپ ایک جگھ پہنچے تو کھانے کے لئے دسترخوان بچھایا
جا چکا تھا اور لوگ دسترخوان پر بیٹھے آپ کا انتظار کررہے تھے تو آپ نے سب سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ ایک میری بات دل کے کانوں سے سن لو یہ جو کھانا تمہارے سامنے پڑا ہوا ہےاور ساتھ میں جو روٹی موجود ہے اس کی فصل جب کاشت کی گئی تو کاشت کرنے والوں کا وضو تھا پہر جب اس پر پانی لگایا گیا تو پانی لگانے والوں کا بھی وضو تھا پہر جب یہ فصل کاٹی گئی تو کاٹنے والوں کا بھی وضو تھا پہر گندم کو بھوسے سے جدا کیا گیا تو ان لوگوں کا بھی وضو تھا پہر گندم کو چکی میں پیس کر آٹا بنایا گیا تو پیسنے والوں کا بھی وضو تھا پہر اس آٹے کو گوندھا گیا تو گوندھنے والے کا بھی وضو تھا پہر اس سے روٹیاں بنائی گئیں تو روٹیاں بنانے والوں کا بھی وضو تھا یہاں تک کہ جن ہاتھوں سے یہ روٹیاں دسترخوان پر رکھی گئیں وہ لوگ بھی وضو میں تھے تو کیا ہی اچھا ہوتا کہ کاش آپ لوگ بھی وضو میں کھانا تناول فرمالیتے .سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
فرمان عالیشان ہے کہ وضو مومن کا ہتھیار ہے اس لئے جو شخص سونے سے قبل وضوکرلےتو یہ وضو اس کی ساری رات حفاظت کرے گا ایک حدیث میں آیا ہے کہ رات کو وضو کرکے سونے والے کو کیا فوائد حاصل ہوں گے کہ باوضو م-و-ت پر ش-ہ-ا-دت کا رتبہ ساری رات عبادت کا اجر سکون سے نیند کا آنا خواب سچے نظر آنا اور سب سے بڑھکر یہ کہ یہ سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے کی تیاری کرتے تو پہلے وضو فرماتے جیسے نماز کے لئے وضو کیا جاتا ہے گویا باوضو رہنے کی مشق کرتے رہیں یہاں تک کہ عادی ہوجائیں کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف عبادات سے وضو کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ ہروقت وضو میں رہنے کا حکم فرمایا. اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8569">logged in</a> to post a comment.