بی کیو نیوز!صَلّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ پڑھنےکےبےشمارفضائل. نبی کریمﷺ پر درود شریف پڑھنے سے ان گنت ثواب انسان کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا ہے۔ آج آپ کو “صل اللہ علی محمد” پڑھنے کی فضیلت بتائیں گے۔ یا درکھیں کہ درود پاک پڑھنا بہت سارے مشکلات کے حل کےلیے دوردپاک ایک بہترین وظیفہ ہے۔ محمدﷺ نے ہمارے آقاحضرت محمدﷺ ارشادفرمایا ہے کہ جس نے ایک مرتبہ مجھ پر درود بھیجا۔ اس کی سو
حاجات پوری ہوں گی۔ آقا سرور کونین ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے مجھ پر روزانہ سومرتبہ درود بھیجا۔ اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجات پوری فرمائےگا۔ ان میں ستر آخرت اور تیس دنیا کی حاجات ہوں گی۔ صل اللہ علی محمد پڑھنے کی فضیلت کیا ہے؟ اول مظفر محمد بن عبد اللہ خیام ثمر قندی ؒ فرماتے ہیں میں ایک روز ایک علاقے میں گیا۔ اور راستہ بھو ل گیا۔ اچانک میں نے ایک مرد دیکھا جس نے مجھے کہا میرے پاس آجاؤ۔ چنانچہ میں اس کےپاس گیا۔ میں نے دل میں کہا شاید خضر ہیں۔ میں نے ان کا نام پوچھا۔ توانہوں نےاپنا نام خضر ابوالعبا س بتلایا ۔ میں ان کے پاس ایک اور بزرگ بیٹھے دیکھا۔ میں نے ان کانام پوچھا۔ انہوں نے فرمایا یہ بزرگ الیا س بن شام ہیں۔ میں نے عرض کیا کہ کیا آپ نے محبوب خدا احمد مجتبیٰ ﷺ کی زیارت کی ہے۔ انہوں نے فرمایا ہاں، تو میں نے عرض کی کیا مجھے اس چیز سے خبر دیں۔ جوآپ
نے آقاﷺ سے سنی ہے۔ تاکہ میں آپ سے روایت کرسکوں۔ تو انہوں نے فرمایا ہم نے حضور اکرمﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ جو شخص صل اللہ علی محمد اس کا دل نفاق سے ایسا پاک ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ ناپاک کپڑا پاک ہوجاتا ہے۔ اور فرمایا جو شخص صل اللہ علی محمد پڑھتا ہے۔ وہ اپنے اوپر ستر دروازے رحمت کے کھول دیتا ہے۔ تو یہ حدیث بھی بیان کی ۔ رسول خدا ﷺنے فرمایا : جو شخص مجلس میں بیٹھ کر یہ پڑھتا ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم صل اللہ علی محمد تو اللہ تعالیٰ اس پر فرشتہ مقرر فرمادیتا ہےجو اسے غیبت کرنے سے روکتا ہے ۔اورمجلس سے اٹھ کر پڑھے۔ ” بسم اللہ الرحمن الرحیم صل اللہ علی محمد” تو اللہ تعالیٰ لوگوں کو روک دیتا ہے کہ اس کی غیبت کرے۔ درود پاک پڑھنے کی بہت ہی فضیلت ہے۔ چلتے پھرتے اپنا ورد بنالے کہ یہ الفاظ ، یہ کلمات یہ آقا ﷺ پڑھا ہوا درود پاک اللہ تعالیٰ اس کی برکات سے گھر کے اندر رحمتوں کا نزول فرمائےگا۔ اور ہمیں غیبت سے بچائے گا. اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8830">logged in</a> to post a comment.