بی کیو نیوز! سورہ یٰسین پڑھنےکی 10 بڑی فضیلتیں، جس شخص نےصبح کو سورہ یٰس کی تلاوت کی تو وه شام تک خوشی میں رہے گا، اور جس شخص نےشام کو سورۃ یٰسین کی تلاوت کی تو وه صبح تک خوشی میں رہےگا، سنن دارمی میں حضرت عطاء بن ابی رباح رحمتہ اللہ علیہ سے مرسلاً مروی ہے کہ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا جو شخص شروع دن میں سورہٴ یاسین پڑھ لے گا اسکی دن بھر کی جملہ
ضروریات بآسانی پوری ہوجائیں گی۔ (مشکوة شریف ص ۱۸۹) سورۃ یاسین پڑھنے کی پہلی فضیلت، قرآن کا دل اور دس بار قرآن پڑھنے کا اجر حضرت انس رضی الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہرچیز کے لیے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورۃ یٰس ہے ، اور جس شخص نے سورۃ یٰس کی تلاوت کی تو الله تعالی اس کے لیے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکهے گا۔ (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح كتاب فضائل القرآن) سورۃ یاسین پڑھنے کی دوسری فضیلت، حضرت عطاء بن ابي رباح جلیل القدر تابعی سے روایت ہے فرمایا کہ مجهے یہ خبر پہنچی ہے کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے دن کے شروع میں سورة یٰس پڑھی تو اس کی حاجات دینی دنیوی یا اخروی یا مطلقا تمام ضرورتیں پوری کی جائیں گی۔ (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ، كتاب فضائل القرآن) سورۃ یاسین
پڑھنے کی تیسری فضیلت، حضرت مَعْقِلِ بْنِ يَسَار الْمُزَنِيِّ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبي ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے الله کی رضاء کے لیئے سورة يسں پڑھی تو اس کے پہلے گ-ن-ا-ه- یعنی صغیره ، اور کبیره بهی ان شاء الله) معاف کر دیئے جاتے ہیں، پس اس کو اپنے مُردوں کے پاس پڑها کرو۔ (مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح كتاب فضائل القرآن ) سورۃ یاسین پڑھنے کی چوتھی رات کو پڑھنے کی فضیلت، حضرت ابي هريرة رضی الله عنہ فرماتے ہیں کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ : جس نے کسی رات میں سورة ٰيس پڑهی تو وه اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کی بخشش ہوئی ہوگی ، اور جس نے سورةحم الدُّخَان پڑهی تو وه اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کی بخشش ہوئی ہوگی. (واورده الحافظ ابن كثير فی تفسیر) سورۃ یاسین پڑھنے کی پانچویں فضیلت، حضرت مَعْقِلِ بِن يَسَار رضی الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ :
اپنے مُ-ر-دوں یعنی قریبُ الم-و-ت شخص پر پر یٰس پڑها کرو۔ (رواه أحمد ، وأبو داوود ، والنسائي ، وابن ماجه ، والحاكم ، والطبراني ، والطيالسي ، والنسائي ) امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے صفوان رحمہ اللہ سے بيان كيا ہے وہ كہتے ہيں مجھے مشائخ نے بيان كيا كہ وہ غضيف بن الحارث الثمالى “جو كہ صحابى ہيں” كى م-و-ت كے وقت ان كے پاس حاضر ہوئے تو وہ كہنے لگے كيا تم ميں سے كوئى يٰس كى تلاوت كرتا ہے؟ تو صالح بن شريح السكونى نے سورۃ يٰس كى تلاوت شروع كى اور جب وہ چاليس آيت كى تلاوت كر چكے تو ان كى ر-و-ح قبض ہوگئى، راوى كہتے ہيں، تو مشائخ كہا كرتے تھے، جب ميت كے پاس سورۃ يٰس كى تلاوت كى جائے تو اس كى بنا پر اس سے تخفيف ہو جاتى ہے. صفوان رحمہ اللہ كہتے ہيں اور عيسىٰ بن معتز نے ابن معبد كے پاس سورۃ يٰس كى تلاوت كى تھى.
(واه الإمام أحمد وذكره ابن سعد وأورده ابن كثير فى تفسيره عن الإمام أحمد وذكره السيوطي في تفسيره أيضا وعزاه الى ابن سعد والإمام أحمد وقال الحافظ في الإصابة إسناده حسن . والله اعلم) سورۃ یاسین پڑھنے کی چھٹی فضیلت بروز قیامت شفاعت قرآن مجید میں ایک سورت ہے جو اپنے پڑهنے والے کی سفارش کرتی ہے اور اپنے سننے والے کی بخشش کرتی ہے خوب سن لو وه سورۃ یٰس ہے (رواہ سعید بن منصور البیہقی ان حسان بن عطیہ) سورۃ یاسین پڑھنے کی ساتویں فضیلت، حضرت ابي هريرة رضی الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بے شک الله تعالی نے آسمانوں اور زمین کی پیدائش سے ایک ہزار پہلے سورۃ طه اور سورۃ يٰس کو پڑها، یعنی ان کی قرات کو ظاہرکیا اوران کی تلاوت کے ثواب کوبیان کیا جب فرشتوں نے قرآن سنا تو کہا کہ خوشخبری ہے اس امت کے لیئے جس پر
یہ قرآن یا طه ويس نازل ہوگا، اور خوش قسمت ہیں وه سینے جو اس کو محفوظ یعنی حفظ کریں گے ، اور خوش قسمت ہیں وه زبانیں جو زبانی یا دیکهہ کر اس کی تلاوت کریں گی۔ (رواه الدارِمِي ومحمد بن إسحاق بن خزيمة في كتاب التوحيد) سورۃ یاسین پڑھنے کی آٹھویں فضیلت، حضرت ابن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میں پسند کرتا ہوں کہ سورۃ یٰس میری امت کے ہر إنسان کے دل میں ہو۔ ( تفسير ابن كثير ، تفسير سورة يس . وذكره الشوكاني والسيوطى في تفسيريهما أيضا) سورۃ یاسین پڑھنے کی نویں فضیلت، صبح و شام خوشی میں حضرت يحيٰى بن ابي كثير سے روایت ہے فرمایا کہ جس شخص نے صبح کو سورۃ يٰس کی تلاوت کی تو وه شام تک خوشی میں رہے گا، اور جس شخص نے شام کو سورت يٰس کی تلاوت کی
تو وه صبح تک خوشی میں رہے گا۔ ( فضائل القرآن لابن الضريس . وأورده ابن عطية بالمعنى ، والقرطبي بنحوه فى تفسيريهما ، بل قال ابن عطية ويصدق ذالك التجربة) سورۃ یاسین پڑھنے کی دسویں فضیلت، ش=ہ-ید کی م=و-ت وہ ش=ہ-ی=د کی م-و-ت مرے گا نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص ہر رات سو نے سے پہلے سورة یٰسین پڑھے گا وہ ش-ہ-ی-د کی م-و-ت -م-رے گا ۔ (طبرانی)۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8917">logged in</a> to post a comment.