لاہور کی ایک جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل مسجد کے خطیب حالت سجدہ میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیفنس فیز تھری بلاک ایکس میں واقع جامع مسجد کے خطیب مولانا عمر ابراہیم محراب کے اندر سنتیں پڑھنے کے دوران خالق حقیقی سے جاملے۔ بعدازاں سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطیب مسجد محراب کے اندر سنتوں کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اس دوران مولانا عمر ابراہیم حالت سجدہ میں گئے اور دوبارہ نہیں اٹھے۔ اسی وقت وہاں نمازیوں نے مولانا صاحب کو کئی منٹ کے طویل سجدے میں دیکھا تو
وہ انکے پاس گئے جب انہوں نے مولانا صاحب کو دیکھا تو ان کا جسم ڈھیلا پڑچکا تھا۔ مسجد میں موجود نمازی انہیں ہسپتال لیکر گئے جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوئی۔ مولانا عمر کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں ادا کردی گئی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8950">logged in</a> to post a comment.