بی کیو نیوز! سورۃ الاخلاص پڑھنے کے فضائل، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ سورہ اخلاص ایک تہائی قرآن کےبرابر ہے. حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ ہم غ-ز-و-ہ ت-ب-و-ک میں آپﷺ کے ساتھ تھے ایک دن سورج ایسے نور اور روشن کرنوں کے ساتھ طلوع ہوا کہ اس سے پہلے ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ تھوڑی دیر بعد حضرت جبرائیل ؑ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ
جیسے آج سورج طلوع ہوا اس سے پہلےایسا کبھی ہم نے نہیں دیکھا، تو انہوں نے عرض کیا کہ آپﷺ کے صحابی معاویہ بن معاویہ لیسی مدینہ طیبہ میں ان-ت ق-ال فرما گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی نماز ج-ن-ازہ میں ستر ہزارفرشتے بھیجے ہیں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا، انہیں یہ مقام کیسے حاصل ہوا؟ سیدنا جبرائیل ؑ نے فرمایا کہ وہ دن رات چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھے ہر حالت میں سورہ اخلاص کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ یہ اسی کا اجر ہے۔ یہ سورۃ ہر مسلمان مردو زن اور ہر بچے بچی کو یاد ہوتی ہے۔ اس حساب سے ان کے فضائل کا حصول ہم میں سے ہر شخص کی دسترس میں بھی ہے۔ کیوں نہ ہم آج سے ہی ان فضائل کے حصول کے لئے کمربستہ ہوجائیں سورہ اخلاص کی تلاوت اس کے فضائل کو سامنے رکھتے ہوئے کرنے کا اہتمام کریں۔ تو انشاء اللہ ہمارے نامہ اعمال میں
بھی یہ تمام اجرو ثواب لکھے جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے نگاہ میں اس سورۃ کی بڑی اہمیت تھی اور آپ مختلف طریقوں سے مسلمانوں کو اس کی اہمیت وقتا فوقتا محسوس کرواتے تھے۔ احادیث میں یہ روایت کثرت سے بیان ہوئی ہے کہ حضور ﷺ مختلف مواقع پر اور مختلف طریقوں سے بتایا کہ یہ سورۃ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ آج کی اس تحریر میں اس سورۃ کو سورج نکلنے سے پہلے چار بار پڑھنے کی فضیلت بتائی جائے گی اور حضرت علی ؓ نے اس سورۃ کے کیافضائل بتائے ہیں اور اس کو پڑھنے سے ہمیں آخر کیا حاصل ہوگا؟ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ روایت کرتے ہیں کہ قریش کے لوگوں نے پیارے رسول ﷺ سے کہا کہ آپ اپنے رب کا نسب ہم سے بیان کیجئے تو اسی کے جواب میں یہ سورۃ نازل ہوئی خ-ی-ب-ر کے کچھ ی-ہ-و-د-ی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں
حاضر ہوئے کہ اے ابو القاسم اللہ نے ملائکہ کو نور سے پیدا کیا اور آدم کو مٹی سے پیدا کیا اور س-ڑ-ے ہوئے گارے سے پیدا کیا، اب-ل-ی-س کو آ-گ کے ش-ع-ل-ے سے آسمان کو دھ-وئ-یں اور پانی کو جھاگ سے بنایا، اب ہمیں اپنے رب کے متعلق بتائیے کہ وہ کس چیز سے بنا ہے؟ وہ سونے سے بنا ہے؟ یاتانبے سے؟ یا لوہے سے؟ یا چاندی سے؟ کیا وہ کھاتا پیتا ہے؟ اور کس سے اس نے وراثت پائی ہے؟ اور اس کے بعد اس کا وارث کون ہوگا؟ اس پر اللہ پاک نے اس سورۃ مبارکہ کا نزول فرمایا اس سورت کی بہت فضیلت ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو سورہ اخلاص کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھ کر فرمایا کہ واجب ہوگئی حضرت ابو ہریرہ ؓ نے پوچھا کہ کیا واجب ہوگئی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ جنت واجب ہوگئی آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اس پوری سورۃ کو دس مرتبہ پڑھ لے گا۔ اللہ تعالیٰ
اس کے لئے جنت میں ایک محل کی تعمیر کر دے گا۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا یا رسول اللہ ﷺ پھر تو ہم بہت سے محل بنوا لیں گے، تو آپ ﷺ نے فرمایا اللہ رب العزت اس سے بھی زیادہ اور اس سے بھی اچھا دینے والا ہے۔ اس کو پڑھنے کی بہت زیادہ فضیلت علمائے کرام نے بتائی ہے حضرت علی ؓ کا یہ قول ہے کہ جو شخص اس سورۃ کو سورج نکلنے سے پہلے چار مرتبہ پڑھ لے گا اور پھر خدا سے دعا مانگے گا، اللہ تعالیٰ اس کی جو حاجت ہوگی، وہ ضرور پوری فرمائیں گے۔ روزانہ سورہ اخلاص باوضو ہو کر دو سو بار پڑھنے سے نو فائدے انسان کو حاصل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تین سو غ-ض-ب- کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔ مثلا دش-م-ن-ی ق-ہ-ر ، ف-ت-ن-ہ، ناراضگی اور یہ آپ کو معلوم ہوگا کہ جب اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں تو اللہ انسان سے نعمتوں کو چھین لیتے ہیں اور جب
اللہ راضی ہوتا ہے، تو غ-ض-ب کے دروازے بند کر دیتا ہے اور رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اس کے علاوہ دوسو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ اللہ اس شخص پر تین سو رحمتوں کے دروازے کھول دے گا، رحمتیں ہی رحمتیں برسیں گی اور اس کا تیسر ا فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تین سو رزق کے دروازے کھول دے گا۔ آج کل ہر شخص روزی کی پریشانی رزق کی پریشانی اور نوکری کی پریشانی میں مبتلا ہے۔ تو جو شخص دو سو مرتبہ اس سورہ اخلاص کو پڑھے گا تو اللہ تعالی غیب سے رزق عطا فرمائیں گے اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلے گا۔ کہ اللہ کہاں کہاں سے رزق عطا فرما رہا ہے اور کہاں کہاں سے اللہ رزق کی بارش برسا رہے ہیں۔ اور اس کا چوتھا فائدہ یہ ہے کہ اللہ پاک اپنے علم سے آپ کو علم دیں گے، صبر اور سمجھ بھی دیں گے۔ اس لئے جو طالب علم ہیں
استاد ہیں، ان کے لئے یہ وظیفہ بہت ہی زبر دست ہے، اور اس کا پانچواں فائدہ یہ ہے کہ چھیاسٹھ مرتبہ قرآن پاک پڑھنے کا ثواب ملے گا اور اس کا چھٹا فائدہ کہ پچاس سال کے گ-ن-ا-ہ اللہ تعالیٰ معاف فرمادیں گے اور ساتواں فائدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جنت میں بنگلے عطا فرمائیں گے، اور ہر بنگلے کے ستر ہزار دروازے ہوں گے۔ یہ بہت مختصرسی سورہ ہے اس لئے اسے ضرور پڑھیں اور آٹھواں فائدہ یہ ہے کہ دوہزار رکعت نفل کاثواب ملے گا اور فائدہ نمبر نو یہ ہوگا کہ جب بھی م-رے گا تو ج-ن-ا-زے میں ایک لاکھ دس ہزار فرشتے شمولیت اختیار کریں گے، انشاء اللہ۔یہ کچھ وظائف ہیں جو ہم تک پہنچے اور بہت سے لوگوں نے آزمائے اور ابھی بہت سارے فوائد ایسے بھی ہیں۔ جو ابھی تک پوشیدہ ہیں صرف اللہ ہی کی ذات جانتی ہے۔ تو اسی لئے اس وظیفہ کو ضرور اپنے معمول کا حصہ بنائیے۔ اس کے
بہت سارے فائدے ہیں کہ جس کی اولاد نہ ہوتی ہو یا اولاد ہو کر مرجاتی ہو تو اس کو بھی چاہئے کہ دس دن تک مسلسل سورہ اخلاص کو بیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود بھی پئے اور اپنی بیوی کو بھی پلائے، انشاء اللہ میرے اللہ کے حکم سے جلد ح-م-ل ٹھہر جائے گا اور جو اولاد پیدا ہوگی۔ وہ اولاد نہایت ہی فرمانبردار ہوگی۔ اسی طرح جس شخص کی دعا پوری نہ ہوتی ہو اس کو چاہے کہ وہ شخص روزانہ نماز عشاء کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھ کر گیارہ بار سورہ اخلاص اس طرح پڑھے کہ کسی سے بات چیت نہ کرے اور سورہ اخلاص مکمل پڑھنے کے بعد اللہ رب العزت سے دعا کرے انشاء اللہ۔ اس کی جو بھی حاجت ہوگی اللہ تعالیٰ اس کو ضرور پورا فرمائیں گے۔ جس بھائی اوربہن کا کوئی کام اٹکا ہو اور وہ پورا نہ ہوتا ہو، تو اس کو چاہئے کہ وہ نماز عصر کے
وقت تینتیس مرتبہ سورہ اخلاص اس طرح پڑھے کہ ہر بار بسم اللہ کے ساتھ درود شریف بھی پڑھ لے اور پھر اللہ سے دعا مانگے انشاء اللہ اس کا جو بھی کام اٹکا ہوگا، وہ ضرور پورا ہو جائے گا۔ اللہ پاک ہم سب کو سورہ اخلاص روزانہ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے اور دین اسلام کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین واللہ اعلم بالصواب
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8965">logged in</a> to post a comment.