بی کیونیوز! رسول اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’دل دو چیزوں ( غفلت اور گ-ن-ا-ہ) سے زنگ پکڑتا ہے اور دو چیزوں (استغفار اور ذکر الٰہی ) سے ہی زنگ دور کیا جا سکتا اور اسی کے ذریعے سے دل کو روشن کیا جا سکتا ہے۔ ایک اور مقام پر آپ ﷺ نے فرمایا ذکر الٰہی کیلئے کوئی قوم جب اور جہاں بیٹھتی ہے تو ملائکہ ان پر گھیرا ڈال لیتے ہیں اللہ کی رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان کا
اپنی مجلس میں تذکرہ فرماتے ہیں۔ (صحیح مسلم) ایک روایت صحیحین میں ہے جسے حضرت ابوہریرہ ؓ نے روایت کیا ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا اللہ عزوجل ارشاد فرماتے ہیں: میں اپنے بندے کے ظن کے مطابق اس سے معاملہ کرتا ہوں جب مجھے یاد کرتا ہے میں علم کے لحاظ سے اس کے پاس ہوتا ہوں اگر مجھے دل میں یاد کرے تو میں دل میں اسے یاد کرتا ہوں مجلس میں یاد کرے تو میں اس سے بہتر مجلس میں یاد کرتا ہوں میری طرف بالشت آئے تو میں ہاتھ برابر آتا ہوں۔ ہاتھ بھر آئے تو میں دو ہاتھ برابر قریب آتا ہوں چل کر آئے تو میں دوڑ کر آتا ہوں۔ ذکر الٰہی سے اللہ ذاکر کیلئے جنت میں درخت لگا دیتے ہیں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓسے مروی ہے کہ نبی کریمؐ نے فرمایا: ’’معراج کی رات حضرت ابراہیم ؑ سے میری ملاقات ہوئی تو فرمانے لگے، میری طرف سے اپنی امت کو سلام دینا اور
کہنا جنت کی زمین بھی نہایت اعلیٰ ہے اور اس کا پانی بھی میٹھا ہے۔ مگر وہ صاف چٹیل میدان ہے اور اس کے پودے ہیں سبحان اللہ ، الحمد للہ، لا الہ الا اللہ اللہ اکبر۔‘‘( ترمذی) ذکر الٰہی سے جو انعامات حاصل ہوتے ہیں وہ دیگر اعمال سے نہیں ہوتے۔ چنانچہ صحیحین میں حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’جو شخص روزانہ 100 مرتبہ’’ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شی قدیر‘‘پڑھے اسے 10 غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ 100 نیکیاں اس کے نامۂ اعمال میں لکھ دی جاتی ہیں اور صبح سے شام تک وہ ش-ی-ط-ا-ن کے ش-ر سے محفوظ رہتا ہے اور اس کے اعمال سے بڑھ کر کسی کا عمل افضل نہیں ہوتا سوائے یہ کہ اس سے بڑھ کر کوئی عمل کرے۔ اس تحریر میں جمعرات اور جمعہ کے دن کا ایک ایسا وظیفہ پیش کیا جارہا ہے کہ جس کے
کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ دنیا کی ہر چیز آپ سے محبت کرے گی یہ ایک سپیشل جمعہ کے حوالے سے وظیفہ ہے اس عمل کو کرنے سے اس کی برکت سے چرند پرند یہاں تک کہ فرشتے بھی آپ سے محبت کرنے لگیں گے یہ ایک آزمودہ عمل ہے اور اس عمل کی بہت زیادہ فضیلت ہے اس عمل کو آپ نے خود بھی کرنا ہے اور دوسرے مستحق لوگوں تک بھی پہنچانا ہے۔ جمعہ کے دن کی بہت زیادہ فضیلت ہے اور اس دن کو تمام دنوں پر فضیلت حاصل ہے اس دن کے بہت زیادہ وظائف بھی ہیں اور اس دن دعائیں خاص طور پر قبول ہوتی ہیں اس میں قبولیت کی گھڑیاں بھی موجود ہیں اسی دن میں دو گھڑیاں ایسی ہیں کہ ان گھڑیوں میں آپ نے دعا مانگنی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ جب آپ ان گھڑیوں میں دعا مانگ لیں گے تو آپ کی دعا ضرور قبول ہو گی۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں
جمعہ ہی کے دن جمعہ ہی کا دن ہے کہ جس دن ق-ی-ا-م-ت برپا ہو گی اور اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا گیا اور اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو جنت میں داخل بھی کیا گیا تھا۔ اس دن اللہ پاک سے سچے دل سے آپ جو بھی دعا مانگیں گے۔ انشاءاللہ تعالیٰ وہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی اور یہ تمام جمعہ کی فضیلت میں سے ایک فضیلت ہی ہے جو بیان کی جارہی ہے یہ وظیفہ جمعہ کے حوالے سے خاص ہے آپ نے جمعرات اور جمعہ کے دن یہ عمل کرنا ہے جیسا کہ پہلے ہی جمعہ کی فضیلت بیان ہوچکی ہے اس عمل کا خاص طریقہ جمعرات کے دن بھی کرنا ہے اور جمعہ کے دن بھی اس طریقہ سے کرنا ہے جس طریقہ سے آپ کو بتایا جارہا ہے یہ آپ نے فجر کی سنتیں پڑھنے کے بعد اور فرض پڑھنے سے پہلے جو فجر کی چار رکعتیں ہیں دو سنت اور دو فرض
جب آپ دو سنت ادا کر لیں اور فرض ابھی پڑھنے ہوں تو آپ نے تب یہ عمل کرنا ہے جب آپ سنت پڑھ لیں تو درمیان میں آپ نے سو مرتبہ اللہ کے یہ نام پڑھنے ہیں یا اللہ یا سمیع یہ آپ نے دونوں جب ایک دفعہ پڑھنے ہیں۔ تو آپ نے ایک مرتبہ کاؤنٹ کرنا ہے تو اسی طریقے سے آپ نے سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کے یہ نام پڑھنے ہیں اول و آخر آپ نے درود شریف پڑھنا ہے درود ابراہیمی جب آپ نے یہ سنتیں پڑھ لیں اس کے بعد آپ اسی جگہ پر بیٹھ گئے جہاں آپ نماز پڑھ رہے ہیں آپ نے اسی جگہ بیٹھ کر سو مرتبہ یہ دو نام پڑھنے ہیں یا اللہ یا سمیع لیکن اس سے پہلے آپ نے ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور اس کے بعد یہ ورد شروع کرنا ہے جب یہ مکمل ہوجائے سو مرتبہ تو آپ نے آخر میں بھی ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے یہ وظیفہ آپ نے جمعرات کے دن فجر کی سنتوں کے بعد اور جمعہ کی صبح فجر کی نماز میں بھی یہ عمل آپ نے کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F9027">logged in</a> to post a comment.