سوسال سے مدینہ کے ترکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ریل کا انجن!

سوسال سے مدینہ کے ترکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ریل کا انجن!

بی کیونیوز! سو سال سے مدینہ کے ترکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ریل کا انجن! یہ سو سال سے کیوں کھڑا ہے؟ خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمید ثانی اپنے وقت کے بہت بڑے شاعر اور عاشق رسولﷺ گزرے ہیں. آپ کے دورِ خلافت میں استنبول سے مدینہ شریف جانے کے لئے ٹرین سروس شروع کی گئی. آج بھی وہ ریلوے لائن مدینہ شریف میں بچھی ھوئی ہے۔ اور ترکی ریلوےاسٹیشن کے نام

سے مشہور ہے. اُس زمانے میں ٹرین کا انجن کوئلہ کا ھوا کرتا تھا، مکمل تیاریاں ھونے کے بعد مدینہ شریف میں ترکی اسٹیشن پر سلطان عبدالحمید ثانی کو اوپنگ (افتتاح) کے لیے بلایا گیا تو سلطان نے دیکھا۔ کہ کوئلہ والا انجن بھڑ بھڑ آوازیں نکال رہا ھے۔ تو سلطان عبدالحمید غ-ض-ب ناک ہوگئے۔ اور کچرا اٹھا کر انجن کو مارنا شروع کر دیا۔ اور کہا حضور ﷺ کے شہر میں اتنی تیز آواز تیری؟ ادب گاہسیت زیر آسماں از عرش نازک تر، نفس گم کردہ می آید جنیدؓ و بایزیدؓ اینجا. تقریباؔؔ 100 سال کا عرصہ ھونے کو آیا، اس وقت جو انجن بند ھوا تھا۔ وہ آج بھی ایسے ہی مدینہ شریف میں رکھا ہوا ہے. جو ترکی اسٹیشن سے مشہور ہے، اس قدر ادب کہ وہ انجن کی بلند آواز کو بھی شہرِ رسولﷺ میں پسند نہیں کرتے تھے تو سوچو وہ اپنے محبوب سے کس قدر محبت فرماتے ھوں گے..!! یہ عشق تھا۔ یہ ادب تھا۔ جو ان کے

سینوں میں موجزن تھا، اللہ تعالی ہمیں بھی ایسا عشق و ادب اور شہر رسولﷺ کی باادب حاضری نصیب کرے. ترکی وہ واحد ملک ہے جو مسلمانوں کی تاریخ پر بہت ہی خوبصورت انداز میں ڈرامے بنا رہا ہے۔ اسی بات سے متاثر ہوکر پاکستانی وزیر اعظم نے ترکش ڈرامے پاکستان میں چلانے کا فیصلہ کیا تاکہ نوجوان نسل اسلامی تاریخ سے آراستہ ہو سکے۔ ڈرامہ چلتے ہی لوگو ں میں جوش وجذبہ نظر آیا ایک لمحے کو تو لگا اب پاکستان میں انقلاب بھرپا ہوگا اور ہر جوان میں ش-ہ-ا-د- ت اور اسلام کے لئے محبت پیدا ہوگی اور ساتھ ہی پاکستانی میڈیا بھی اس طرز کے ڈرامے بنانے لگے گا۔ امین یا رب العالمین اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights