بی کیونیوز! شیخ سعدی ؒ کا اصل نام مشرف الدین بن مصلح الدین عبداللہ تھا، آپ ایران کے شہر شیراز میں پیدا ہوئے۔ آپ کی پیدائش 1184میں جبکہ وفات1291میں ہوئی۔ آپ نے اپنی زندگی میں بہت سے ممالک کا سفر کیا اوراپنی زندگی میں بہت علم و دانش حاصل کرنے کیلئے سفر کیا۔ آپ نے اپنی زندگی میں کئے گئے سفر کے دوران ان سے حاصل شد ہ مشاہدوں پر بہت سے کتابیں لکھیں، جن میں سے گلستان سعدی
اور بوستان سعدی بہت مشہور ہوئی۔ آپ نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر لوگوں کی رہنمائی کی۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سےآپ کی چند قول ایسے ہیں، جن سے بچوں کی بہترین تربیت کی جاسکتی ہے۔ آپ نے کہا کہ جس بچے کی عمر دس سال سے زیادہ ہوجائے، تو اسے نا محرموں اور ایروں غیروں میں نہ بیٹھنے دیا جائے۔ اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق کی تعلیم دے۔ اگر تجھے بچے سے محبت ہے، تو اس سے زیادہ لاڈ پیار نہ کر۔ بچے کو استاد کا ادب سیکھاؤ اور استاد کی سختی سہنے کی عادت ڈالو۔ بچے کی تمام ضروریات کو خود پورا کرو اور اسے ایسے عمدہ طریقے سے رکھو، کہ وہ دوسروں کی جانب نہ دیکھے۔ شروع شروع میں پڑھاتے وقت، شاباش سے بچے کی حوصلہ افزائی اور تعریف کرو، تاکہ وہ جب
اس طرف زیادہ راغب ہوجائے اسے اچھے اور برے کی تمیزسیکھاؤ اور ضرورت پڑے تو سختی بھی کرو۔ بچے کو دستکاری یعنی ہنر سیکھاؤ، اگر وہ ہنر مند ہوگا تو برے دنوں میں بھی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنے ہنر سے مدد لے گا۔ بچوں پر کڑی نظر رکھو تا کہ وہ بْروں کی صحبت میں نہ بیٹھے۔ آج کل کے ماحول کے حساب سے، اگر ان باتوں کو دھیان میں رکھتے ہو ئے بچوں کی پرورش کی جا ئے تو بچہ یقینا بہترین تربیت یافتہ بنے گا۔ اور اپنی زندگی میں کامیا ب رہے گا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F9831">logged in</a> to post a comment.