Ya Wadoodo Ka Amal

Ya Wadoodo Ka Amal

بی کیونیوز! ہرکام کی رکاوٹ دور کرنے کا موثر وظیفہ۔ زندگی میں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی کام میں رکاوٹ آ جاتی ہے۔ اور ہر کوشش کے باوجود وہ دور نہیں ہوتی۔ تو اس بارے میں حضرت شاہ حکیم محمداختر۔ جو ایک بہت بڑے درویش تھے،ان کا مجرب وظیفہ موجود ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں فرمایا تھا اگر آپ چاہتے ہیں۔ کہ آپ کا کوئی کام نہ رکے یا کسی ظالم کےظلم سے نجات مل جائے۔ یا پہاڑ جیسا قرض ادا ہو جائے۔ یا مقدمے میں کامیابی ملے۔ غرض یہ کہ کوئی بھی نا ممکن صورتحال ہو تو۔ بس آپ نے اس کام سے پہلے یہ عمل کر لینا ہے۔ اور انہوں نے مزید یہ فرمایا کہ یہ وظیفہ ایک ہی بار کرنے سے آپ کو حیران کر دے گا۔ Ya Wadoodo Ka Amal

وظیفہ کرنے کا طریقہ

 یعنی پہلی مرتبہ کرنے سے انشاءاللہ اللہ پاک کی مدد حاصل ہو گی اور آپ کو کامیابی ملے گی۔ عمل یوں ہے ہر نماز کے بعد اول آخر ایک بار درودشریف پڑھنا ہے۔ پھردرمیان میں یا سبوح، یاقدوس، یاغفور، یاودود 7 مرتبہ پڑھنا ہے۔ یہ پڑھنے کے بعد اپنے مقصد میں کامیابی کےلیے دعا کرنی ہے۔ اور کبھی کوئی ایسا معاملہ پیش آجائے جسکا حل اسی وقت مقصود ہو۔ جیسے کسی انٹرویو میں گئے ہوئے ہیں۔ یا کوئی کاروباری ڈیل ہو یا عدالت میں جج کے سامنے پیش ہونا ہو۔ تو ایسی ایمرجنسی والی صورتحال میں یہ عمل اسی وقت کرسکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت عفو بھی ہے۔ جس کا معنی و مفہوم یہ ہے کہ مجرم، خطا کار اور سزاوعذاب کےمستحق کو معاف کرنے والا۔ اور اس کی نافرمانیوں، خطاؤں اور سیئات سے درگزر کرنے والا۔ جرم، غلطی اور نافرمانی کے باوجود سخت برتاؤ کے بجائے نرمی و محبت سے پیش آنے والا۔

صفت عفو

 تمام انبیاء بالخصوص خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کی صفتِ عفو کے مکمل نمونہ اورآئینہ دار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی اس دعویٰ کی سب سےبڑی، روشن اور واضح دلیل و برہان ہے۔ چنانچہ سیرت کی تمام کتب میں ملتا ہے۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کودکھوں، مصیبتوں، پریشانیوں اور مشکل حالات سے دوچار کرنے والے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کو رنج و غم اورتکالیف میں مبتلا کرنے والے۔ آپ کو ہر طرح کی اذیتیں دینے والے، مارنے پیٹنےوالے۔ گردن مبارک میں کپڑے اور رسیاں ڈال کربھینچنے اور بَل دینے والے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس جسم کوتیر وتفنگ، نیزوں اور پتھروں سے لہولہان کرنے والے۔

 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذہنی کوفت دینے والے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ساحر، مجنون اور دیوانہ جیسے ناپاک جملے کسنے والے۔ آپ کو اپنے وطن سے ہجرت پر مجبور کرنے والے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آل و اصحاب علیہم الرضوان کوخاکوخون میں تڑپا تڑپا کر شہید کرنے والے۔ حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جان کے پیاسے کھانے میں زہر دینے والے لوگ۔ جب مفتوح، جنگی قیدی اور بے بس ہو کرمکمل طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دسترس میں آئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نہ صرف یہ کہ دل و جان سے معاف کر دیا۔ بلکہ ان کو اپنے سینے سے لگایا اور ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کیں۔ Ya Wadoodo Ka Amal

انسانی معاشرے

 یہی وجہ تھی کہ وہ لوگ جو کبھی اسلام کو دیس نکالا دینا چاہتے تھا۔ اسلام نےخود انہی کے دلوں میں ڈیرہ ڈال دیا۔ انسانی معاشرے میں امن و امان اور سکون و راحت کا خوشگوار ماحول بنانے کے لیے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ نے عفو و درگزر پر بہت زور دیا ہے۔ قرآن کریم میں متعدد مقامات پر عفو و درگزر کی فضیلت، اجر وثواب۔ اس کی معاشرتی اہمیت و ضرورت کو واضح لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔ اللہ کے برگزیدہ نیک بندوں کی اعلیٰ صفات کا جہاں تذکرہ ہے۔

 وہاں پر ان کی عفو و درگزر جیسی عمدہ صفت سرفہرست ہے۔ چونکہ غصہ کا آنا ایک فطری عمل ہے۔ اور اس کی وجہ سے معاشرہ میں خون خرابہ، قل و غارت اور دشمنی و عداوت پیدا ہوتی ہے۔ اس لیے شریعت نے اس کا حل عفو ودرگزر کو قرار دیا ہے۔ اللہ ہم سب پر اپنا خصوصی رحمت نازل کرے ۔ امین اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین۔  Ya Wadoodo Ka Amal

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights