بی کی نیوز! خالقِ کائنات نے اپنی مخلوق کو سیدھی راہ دیکھانے کے لیے کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاءکرام مبعوث فرمائے ہیں۔ جب زمین تخلیق ہوئی۔ انسانوں کو اس پر بسایا گیا۔ انہیں ایک مخصوص طریقہ حیات کے متعلق سمجھایا گیا ۔اور بتا دیا گیا کہ یہ وہ طریقہ ہے۔ جس پر عمل کر کے تم لوگ فلاح پا جاؤ گے۔ جب انسان بھٹکے تو خالق کائنات نے اپنی مخلوق کو سیدھی راہ بتانے کیلئے انبیا و مرسلین ان پر مبعوث کیے۔ وہ آئے اور اپنے مقرر کردہ وقت تک لوگوں کو سیدھی راہ کی ترغیب دیتے رہے۔ اور پھر دنیائے فانی کو الوداع کہہ کر سفر آخرت اختیار کر لیا۔ Pakistan Me Anbiya E Karam Ki Qaboor Mubarak
انبیاء کرام کے مزارات
آج بھی ان انبیاء کرام کے مزارات مبارک بنی نوع انسان کو سیدھی راہ کی طرف آنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ سرزمین عرب میں کئی انبیاء کے مزارات مقدسہ موجود ہیں۔ لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے۔ پاکستان میں بھی اللہ تعالیٰ کے دو انبیاء کی قبریں موجود ہیں۔ جن میں سے ایک حضرت قنبیط ؑ جو کہ حضرت آدم ؑ کے بیٹے تھے۔ جن کی 270 فٹ لمبی قبر ضلع گجرات کے ایک گاؤں بڑیلہ شریف میں موجود ہے۔ جبکہ ایک اور نبی اللہ حضرت حامؑ جو کہ حضرت نوحؑ کے بیٹے تھے۔ جن کی قبر پاکستان میں 1891 میں حافظ شمس الدین آف گلیانہ گجرات نےضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کےگاؤں روال میں دریافت کی۔ ان کے مزار کی لمبائی 78 فٹ ہے ۔جسے 1994 میں حاجی فرمان علی مستری نے ازسرنو تعمیر کروایا۔
حضرت حام علیہ السلام کی قبر
جبکہ اس مزار سے متعلق تحقیق 1993 میں ضلع کچہری گجرات کے ایک وکیل ایم زمان کھوکھر نے کر کے تصدیق کی۔ حضرت حامؑ کے مزار مبارک کی خاص بات یہ ہے۔ کہ اس مزار کے اردگرد موجود درخت نہایت بڑے سائز کی چمگادڑوں کا مسکن ہیں۔ جن کو دن کی روشنی میں بآسانی درختوں سے لٹکا دیکھا جا سکتاہے۔
حضرت حام علیہ السلام کی قبر اور کتبہ
حضرت قنبیط علیہ السلام کے روضے کا اندرونی منظر
Pakistan Me Anbiya E Karam Ki Qaboor Mubarak
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F10901">logged in</a> to post a comment.