بی کیو نیوز! جب تک عورت کا عمل اسلام کے مطابق نہیں ہوگا معاشرہ اسلامی ہو نہیں سکتا ہے کیونکہ عورت ماں بھی ہے بیوی بھی ہے بہن بھی ہے بیٹی بھی ہے، جب تک اس کا کردار پاک نہیں ہو گا، اسلام کے مطابق نہیں ہو گا تو تب تک معاشروں سے گند ختم ہو نہیں سکتا. عورت پاکباز ہو جائے، با پردہ ہو جائے تو نسلیں سنور سکتی ہیں. اور جن گھرانوں میں مائیں اپنے بچوں کو خود انگریزی لباس
کی ترغیب دیں، داڑھیاں مونڈنے کی ترغیب دیں، بیٹیوں کو پینٹیں پہننے کی ترغیب دیں، میرے عزیزوں بتاؤ تو سہی ایسا گھرانہ کھبی اعلٰی کردار والا بن سکتا ہے؟ اگر کوئی کوشش کر کے تھوڑا بہت عمل بھی کر لے تو فیملی اور رشتے داروں کا پریشر اتنا ہوتا ہے کہ ابھری امنگیں دم توڑ جاتی ہیں، اور لوگ پھر پہلے کی طرح سے جینا شروع کر دیتے ہیں، بیٹے نے داڑھی رکھ لی، ٹخنوں سے شلوار اوپر کر لی. بس ہر وقت کی نوک جھوک ماں کی طرف سے بھائی کی طرف سے، بیوی کی طرف سے، رشتے داروں کی طرف سے کہ یہ مُلا ہو گیا، نیچے کر لے شلوار، اس پر ہر طرف سے اتنا پریشر پڑھتا ہـے کہ وہ عمل کرنا ہی چھوڑ دیتا ہے. عورت پردہ کرتی ہے اردگرد سے اتنا پریشر آتا ہے کہ وہ ایک وقت آتا ہے پردہ کرنا ہی چھوڑ دیتی ہے. لوگوں
اللہ سے ڈر جاؤ، نفاق سے ت-و-ب-ہ کر لو نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے اپنے بچوں کو دور نہ کرو ورنہ پکڑے جاؤ گے، اللہ تعالیٰ کی پکڑ بہت سخت ہے. جب اس کی پکڑ آتی ہے تو پھر انسان کو ایک پل کی بھی مہلت نہیں ملتی، اور انسان کی عقل بھی کام کرنا چھوڑ دیتی ہے اور انسان سوچ سمجھ کر بھی اچھے کام نہیں کر سکتا. دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F10988">logged in</a> to post a comment.