Story Of Abu Hurairah

(Story Of Abu Hurairah) حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں۔  رسول اللہ ﷺ نے مجھے صدقہ فطر کی حفاظت کرنے پر مامور فرمایا ۔ پس ایک شخص میرے پاس آیا اور غلے سے لپیں بھرنے لگا ۔  میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا :  میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کے پاس لے کر جاؤں گا ۔  اس نے کہا :  میں محتاج ہوں ۔ میرے بچے ہیں اور میں بہت ضرورت مند ہوں راوی بیان کرتے ہیں۔  میں نے اسے چھوڑ دیا ۔  صبح ہوئی تو نبی ﷺ نے فرمایا :  ’’ ابوہریرہ ! گزشتہ رات تیرے قیدی نے کیا کیا ؟‘‘   میں نے عرض کیا ۔ اللہ کے رسول ! اس نے سخت ضرورت اور بچوں کی شکایت کی تو مجھے اس پر رحم آ گیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا ۔

وہ شیطان تھا

 آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس نے تمہارے ساتھ غلط بیانی کی اور وہ پھر آئے گا ۔‘‘ میں نے جان لیا کہ رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق وہ پھر آئے گا ۔ لہذا میں اس کی تاک میں بیٹھ گیا ۔  وہ آیا اور غلہ بھرنے لگا تو میں نے اسے پکڑ لیا ۔  اور میں نے کہا : میں تمہیں ضرور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کروں گا ۔ اس نے کہا : میں ضرورت مند اور عیال دار ہوں ۔ میں پھر نہیں آؤں گامیں نے اس پر ترس کھاتے ہوئے اسے چھوڑ دیا۔Story Of Abu Hurairah

رسول اللہ نے کیا فرمایا

 صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پوچھا : ’’ ابوہریرہ ! تمہارے قیدی کا کیا ہوا ؟‘‘  میں نے عرض کیا ۔ اللہ کے رسول ! اس نے سخت ضرورت اور بچوں کی شکایت کی تو میں نے اس پر رحم کھاتے ہوئے اسے چھوڑ دیا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس نے تو تم سے غلط بیانی کی اور وہ پھر آئے گا ۔‘‘ میں نے جان لیا کہ رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق وہ ضرور آئے گا ۔ میں اس کی تاک میں بیٹھ گیا ۔ وہ آیا اور غلہ بھرنے لگا تو میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا : میں تمہیں ضرور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کروں گا اور یہ تیسری اور آخری مرتبہ ہے ۔ تم کہتے ہو میں پھر نہیں آؤں گا لیکن پھر آ جاتے ہو ۔ اس نے کہا مجھے چھوڑ دو ۔ میں تمہیں چند کلمات سکھاؤں گا جن کے ذریعے اللہ تمہیں فائدہ پہنچائے گا۔ Story Of Abu Hurairah

آیت الکرسی کے فوائد

جب تم سونے کے لیے اپنے بستر پر آؤ تو مکمل آیت الکرسی پڑھو ۔ اس طرح اللہ کی طرف سے تم پر ایک محافظ مقرر ہو جائے گا اور ابلیس تمہارے قریب نہیں آئے گا حتیٰ کہ صبح ہو جائے گی ۔ میں نے اسے چھوڑ دیا ۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا : ’’ تمہارے قیدی نے کیا کیا ؟‘‘  میں نے عرض کیا ۔ اس نے کہا کہ وہ مجھے چند کلمات سکھائے گا جن کے ذریعے اللہ مجھے فائدہ پہنچائے گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ اس نے تم سے سچ کہا حالانکہ وہ جھوٹا ہے ۔ کیا تم جانتے ہو کہ تم تین روز سے کس کے ساتھ باتیں کرتے رہے ہو ؟‘‘ میں نے عرض کیا ۔ نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : ’’ وہ شیطان تھا۔‘‘  رواہ البخاری ۔المشکوتہ 2123

Leave a Comment

Verified by MonsterInsights