بی کیونیوز! جب آدمی پر نزع کا عالم طاری ہوتا ہے۔ تو اللہ عزوجل اس کی طر ف پانچ فر شتے بھیجتاہے۔ پہلا فرشۃ اس کے پاس اس وقت آتا ہے جب اس کی روح حلقوم(یعنی حلق) تک پہنچتی ہے۔ وہ فرشتہ اسے پکار کر کہتا ہے :”اے ابن آدم ! تیرا طاقتوربدن کہاں گیا؟ آج یہ کتنا کمزور ہے؟ تیری فصیح زبان کہاں گئی؟ آج یہ کتنی خاموش ہے؟ تیرے گھر والے اور عزیزواقرباء کہاں گئے؟ تجھے کس نےتنہاکردیا۔ پھر جب اس کی روح
قبض کرلی جاتی ہے اور ک-ف-ن پہنایا جاتاہے تو دوسرا فرشۃ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے :”اے ابن آدم! تُو نے تنگدستی کے خ-و-ف سے جو مال واسباب جمع کیا تھا وہ کہاں گیا؟ تُونے ت-ب-ا-ہ-ی- سے بچنے کے لئے گھر بسائے تھے وہ کہاں گئے؟ تُو نے تنہائی سے بچنےکے لیے جو اُنس تیار کیا تھا وہ کہاں گیا؟ پھر جب اس کا ج-ن-ا-ز-ہ اٹھایا جاتاہے تو تیسرا فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے:” آج تُو ایک ایسے لمبے سفر کی طرف رواں دواں ہے جس سے لمبا سفر تُو نے آج سے پہلے کبھی طے نہیں کیا، آج تُو ایسی قوم سے ملے گا کہ آج سے پہلے کبھی اس سے نہیں ملا، آج تجھے ایسے تنگ مکان میں داخل کیاجائے گا کہ آج سے پہلے کبھی ایسی تنگ جگہ میں داخل نہ ہوا تھا، اگرتُو اللہ عزوجل کی رضا پانے میں کامیاب ہوگیا تو یہ تیری خوش بختی ہے اور اگر اللہ عزوجل تجھ سے
ناراض ہوا تویہ تیری بدبختی ہے۔ پھر جب اسے ل-ح-د میں اتار دیا جاتاہے تو چوتھا فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے:” اے ابن آدم! کل تک تُو زمین کی پیٹھ پرچلتا تھا اور آج تُواس کے اندر لیٹا ہوا ہے۔ کل تک تُو اس کی پیٹھ پرہنستا تھا اور آج تُو اس کے اندر رو رہا ہے۔ کل تک تُو اس کی پیٹھ پرگ-ن-ا-ہ- کرتاتھا اور آج تُواس کے اندر نادم وشرمندہ ہے۔ پھر جب اس کی ق-ب-رپر مٹی ڈال دی جاتی ہے اور اس کے اہل وعیال دوست واحباب اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ تو پانچواں فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کرکہتاہے:” اے ابن آدم ! وہ لوگ تجھے د-ف-ن کر کے چلے گئے، اگر وہ تیرے پاس ٹھہربھی جاتے تو تجھے کوئی فائد ہ نہ پہنچا سکتے، تُونے مال جمع کیا اور اسے غیرو ں کے لئے چھوڑدیا آج یا تو تجھے جنت کے
عالی باغات کی طرف پھیرا جائے گا یا بھڑ کنے والی آ-گ میں داخل کیا جائے گا۔ اس دنیا میں جو بھی آ تا ہے اسے م و ت کا مزہ چکھنا ہے اور ق ب ر کی اندھیری کوٹھڑی میں ضرور جانا ہوتا ہے امیر ہو یا غریب ہو بادشاہ ہو یا فقیر اس نے م و ت کو گلے لگانا ہی ہوتا ہے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی وناصر ہو. آمین
Leave a Comment
You must be <a href="https://blowingquotes.com/wp-login.php?redirect_to=https%3A%2F%2Fblowingquotes.com%2Farchives%2F8541">logged in</a> to post a comment.